نشست:21 اکتوبر 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔54

محرک کانام۔محترمہ فائزہ احمد ملک،  پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان پاکستان بھر کے تقریباً 8.52ملین گھریلو کارکن، جن کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے، کے حقوق کے تحفظ کا عزم کرتا ہے اور پاکستان کی معیشت میں ان گھریلو کارکنوں کے کردار کو سراہتا ہے۔ یہ گھریلو کارکن ملک میں کل خواتین آبادی کے 70فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ کارکن بےشمار گھریلو صنعتوں مثلاً فٹ بال مینوفیکچرنگ، قالین بافی، لکڑی کا کام، دستی کھڈیاں، کشیدہ کاری، چوڑیاں بنانے اور مختلف مال کی پیکنگ سمیت کئی دیگر سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایوان ان کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر قوانین کی ضرورت بھی تسلیم کرتا ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ گھریلو کارکنوں کے حقوق کے تحفظ، کام کرنے والی جگہوں پر غیرامتیازی سلوک، بچوں سے مزدوری اور جبری مشقت کے خاتمے، کم از کم اجرت کا مقرر کیا جانا، سوشل سیکورٹی کا دائرہ اور اوقات کار جیسے مسائل فوری حل کے متقاضی ہیں۔ یہ ایوان صوبائی اور وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ ان گھریلو کارکنوں کی بہتری کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جس سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔ لیبر قوانین میں گھریلو کارکنوں کو شامل کرنے اور ان کی بہتری اور ترقی کیلئے فنڈ مختص کرنے سے پاکستان کو خوشحال ملک بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ گھریلو کارکنوں کے اندراج کیلئے یونین کونسل کی سطح پر ایک مہم شروع کی جائے تاکہ ان کی بہبود کو منظم طریقے سے سرانجام دینے میں مدد مل سکے۔

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات