نشست:02 نومبر 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔55

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان مورخہ 20۔اکتوبر2009 کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکوں، مورخہ 28۔اکتوبر2009 کو پشاور کے مینا بازار، پیپل منڈی میں ہونے والے بم دھماکے، راولپنڈی میں ہونے والے آج 2نومبر2009 کے دھماکے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات (جن میں لاہور میں آج ہونے والا واقعہ بھی شامل ہے) اور ان کے نتیجے میں یونیورسٹی کے معصوم طلبا و طالبات، پشاور کے ایک سو سے زائد معصوم شہریوں، جن میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے اور دیگر بے گناہ اور معصوم افراد کی المناک ہلاکتوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان ان تمام مرحومین کے لواحقین کے دُکھ اور غم میں برابر کا شریک ہے، اسے قومی سانحہ قرار دیتا ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دُعاگو ہے۔ یہ ایوان ان دہشت گردوں کو نہ صرف اسلام اور پاکستان بلکہ پوری انسانیت کا دُشمن تصور کرتا ہے جنہوں نے اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کے بعد  معصوم طلبا و طالبات، بے گناہ شہریوں، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ یہ ایوان پاک فوج کی جانب سے ان دہشت گردوں کے خلاف جاری فیصلہ کن آپریشن "راہ نجات" کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دُعاگو ہے کہ یہ آپریشن جلد پایہ تکمیل کو پہنچے تاکہ وطن عزیز ان ملک دشمن عناصر سے پاک ہو سکے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات