نشست:09 نومبر 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔61

محرک کانام۔چودھری ظہیرالدین خان،  لیڈر آف اپوزیشن

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان آج شاعر مشرق، مفکر پاکستان اور نظریہ پاکستان کے خالق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 132ویں یوم ولادت کی مناسبت سے علامہ صاحب کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ علامہ اقبال کی شاعری، تصوف، روحانیت، ریاست کی ترقی و خوشحالی، قوم کی اصلاح، تعلیم و تحقیق کے میدان میں مہارت حاصل کرنے، جنگ و امن میں قومی ذمہ داریوں کو نبھانے سمیت ہر محاذ پر ہمارے لئے راہنمائی اور جستجو کی تڑپ پیدا کرتی ہے۔ اُن کی شاعری میں وطن پرستی کے جذبات اور انسانی زندگی کے حقیقی مسائل کا ابدی اور بہترین حل موجود ہے۔ یہ ایوان مسلمانان ہند کو الگ مملکت کے حصول کی خوشخبری دینے والی اس عظیم ہستی کے یوم ولادت پر اس عہد کا اعادہ کرتا ہے کہ اس مملکت خداداد پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کی خواہشات کے مطابق ایک عظیم مملکت بنایا جائے گا اور اقوام عالم میں اس کا مقام دلوانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات