نشست:26 جنوری 2010ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔62

محرک کانام۔جناب محمد یار ہراج،  پی پی۔215

"اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب میں تین مرلہ اور پانچ مرلہ سکیم کے تحت مستحقین/ غربا میں بغیر کسی معاوضہ کے رہائشی پلاٹ الاٹ کرے اور گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر بغیر سود کے قرضہ کی سہولت بھی دے۔"

--------------

قرار داد نمبر۔63

محرک کانام۔محترمہ نسیم لودھی،  W-347  

"یہ ایوان وفاقی  حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ حالات و واقعات کے پیش نظر سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں میں طلباء کیلئے NCC کی ٹریننگ فوری طور پر شروع کرنے کے اقدامات کرے۔"

-------------

قرار داد نمبر۔64

محرک کانام۔شیخ علاؤالدین،  پی پی۔181

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہندوستان کو تجارتی راہ داری دینے پر کسی بھی قسم کا کوئی معاہدہ یا مفاہمت اس وقت تک نہ کرے جب تک ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں حق رائے دہی دینے کا اعلان نہ کرے۔ دریاؤں کے پانی کا گھمبیر مسئلہ حل نہ کرے۔ فوری طور پر تمام ہندوستانی چینلز کو بند کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ہندوستانی مصنوعات جو بلواسطہ یا بلاواسطہ ملک میں درآمد کی جا رہی ہیں، اُن پر پابندی لگائی جائے۔"

------------

قرار داد نمبر۔65

محرک کانام۔جناب کامران مائیکل،  وزیر اقلیتی امور

"پنجاب اسمبلی کا یہ معزز ایوان معصوم شازیہ دختر بشیر مسیح کے پُرتشدد قتل کی پُرزور مذمت کرتا ہے اور شازیہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی رکھتا ہے اور یہ سفارش کرتا ہے کہ شازیہ کے قتل کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ معصوم بچوں کو قتل کرنے والے ایسے درندہ صفت افراد کے خلاف سخت عبرت ناک سزا عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو پاکستان کی بیٹی کے ساتھ تشدد اور ظلم کرنے کی جرات نہ ہو۔ یہ ایوان شازیہ قتل کیس کا فوری نوٹس لینے پر شازیہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی مالی معاونت کرنے پر ہم صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف صاحب کی طرف سے بروقت قانونی کارروائی عمل میں لا کر مجرمان کو گرفتار کرنے اور خود شازیہ کے گھر جا کر اس کے لواحقین کو تسلی دینے اور انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کرنے پر ہم خادم اعلیٰ پنجاب اور قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کے ان اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ باہمنی والا سمبڑیال، کوریاں اور سانحہ گوجرہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے اور سانحہ گوجرہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں جن سرکاری احکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کمیشن کی طرف سے کی گئی ہے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اُن افسران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات