نشست:01 فروری 2010ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔66

محرک کانام۔جناب علی حیدر نور خان نیازی،  پی پی۔45

"اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کا یہ نمائندہ ایوان ناروے کے اخبار آفتن پوستن Aften Posten کی طرف سے نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اورناروے و ڈنمارک کی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے اخبارات کی صحافتی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لیں، ناروے سمیت مغربی ممالک دُنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے داعی ہیں، جبکہ اس دعویٰ کے برعکس انہی ممالک میں اخبارات اور میڈیا کے لوگ نبی آخرالزمانﷺ کی (نعوذبااللہ) تسلسل کے ساتھ توہین کر کے امت مسلمہ کے جذبات بھڑکانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ یہ ایوان واضح کر دینا چاہتا ہے کہ نبی اکرمﷺ کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور اس پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جا سکتا، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے پے در پے واقعات پر پوری دُنیا کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے، لہذا دُنیا میں امن کے قیام کیلئے مسلمانوں کی دل آزاری کا یہ مذموم سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اقوام متحدہ سے پُرزور مطالبہ کیا جائے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کرنے کے انسداد کیلئے موثر قانون سازی کی جائے اور اس جرم کے مرتکب اداروں اور اشخاص کو مثالی سزا دی جا سکے نیز یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سوئس حکومت مساجد کے میناروںکی تعمیر پر پابندی ختم کرے اور فرانس اور دیگر یورپی ممالک حجاب اور دیگر اسلامی شعائر کے خلاف ہرزہ سرائی بند کریں۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات