نشست:02 فروری 2010ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔67

محرک کانام۔جناب محمد محسن خان لغاری، پی پی۔245

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان سمجھتا ہے کہ چشمہ جہلم رابطہ نہر پر حکومت پنجاب کے پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے حوالے سے صوبہ سندھ کے تحفظات مبنی برحقائق نہ ہیں۔ اس منصوبے سے صوبہ سندھ کے مفادات کو زک پہنچنے یا قلت آب کا کوئی خدشہ موجود نہ ہے۔ صوبہ پنجاب نے کبھی بھی کسی دوسرے صوبہ کی حق تلفی نہیں کی ہے بلکہ حالیہ متفقہ این ایف سی ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبہ پنجاب بین الصوبائی ہم آہنگی پر نہ صرف یقین رکھتا ہے بلکہ دوسرے صوبوں کے جائز حقوق کو تسلیم بھی کرتا ہے۔

اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب حکومت اس سلسلے میں حکومت سندھ کے تحفظات دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔"

-------------

قرار داد نمبر۔68

محرک کانام۔محترمہ زوبیہ رباب ملک،  W-360 

"اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب میں تمام رجسٹرڈ دینی مدارس کی انتظامیہ کو اس امر کا پابند کرے کہ دینی مدارس میں طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عام تعلیم اور خاص طور پر کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جائے۔"

-----------------

قرار داد نمبر۔69

محرک کانام۔جناب اعجاز احمد خاں،  پی پی۔151

"یہ ایوان حکومت پاکستان سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ صوبہ میں بچوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی میں بھجوانے کیلئے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ضروری ترامیم کی جائیں۔"

-----------------

قرار داد  نمبر۔70

محرک کا نام۔جناب طاہر اقبال چودھری،  پی پی۔236

This House resolves that the Government should start creating wheat storage silos to store wheat in the Province immediately.

---------------

قرار داد نمبر۔71

محرک کانام۔محترمہ ثمینہ خاور حیات،  W-35

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ  ملک بھر میں تمام موبائل فون کمپنیوں کو یہ ہدایت جاری کرے کہ وہ معاشرے کے رجحان میں تبدیلی کیلئے ایسے سستے Late Night Package کو فروغ نہ دیں۔ جس کی وجہ سے نوجوان نسل بالخصوص طلباء و طالبات سونے کی بجائے رات بھر جاگتی رہے۔ اس وقت ملک بھر میں طلباء و طالبات جو قوم کا مستقبل ہیں، ایسے Late Night Package  کی بدولت اخلاقی، سماجی اقدار کو بھول کر اپنے اصل مقصد سے ہٹ گئے ہیں اور یہ نوجوان نسل، گرتی ہوئی صحت، گرتے ہوئے معیار تعلیم اور ذہنی پستگی کے ساتھ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ فوری طور Late Night Package پر پابندی عائد کی جائے۔"

---------------

قرار داد نمبر۔72

محرک کانام۔ڈاکٹر سامیہ امجد،  W-357

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت پیرا میڈیکل سٹاف کا سروس سٹرکچر (Service Structure) جلدازجلد منظور کرے تاکہ مذکورہ سٹاف میں اس سلسلہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے کیونکہ صوبہ سرحد، صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سروس سٹرکچر منظور ہو کر اس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔"

--------------

قرار داد نمبر۔73

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین اور انکے خانوادہ کے دوسرے افراد جو کربلا میں شہید ہوئے، کے چہلم کے موقع پر اسلام کے اُن سب سے عظیم شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان حضرت امام حسین اور اُنکے ساتھیوں کی شہادت سے ملنے والے پیغامِ حق و صداقت کو عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ تصور کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ سامراجی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا، اصولوں پر سمجھوتا نہ کرنا اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنا حسینیت کا وہ خوبصورت درس ہے جو تاقیامت تمام مسلمانوں کیلئے ایک قابل تقلید راہِ عمل کا سبب بنتا رہے گا۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات