فہرست کاروائی
PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE
LIST OF BUSINESS
FOR
THE MEETING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON MONDAY,
5 JULY 2010 AT 3:00 P.M.
Recitation from the Holy Quran, its Urdu translation and
Naat in praise of Hazrat Muhammad (Peace Be Upon Him)
QUESTIONS
relating to
REVENUE AND COLONIES
(BOARD OF REVENUE) DEPARTMENT
to be asked and answers given
CALL ATTENTION NOTICES
Call Attention Notices entered in the separate list
to be asked and oral answers given.
GOVERNMENT BUSINESS
1. THE
A MINISTER to move that the Punjab Urban Immovable Property Tax (Amendment) Bill 2010, as recommended by Standing Committee on Excise & Taxation, be taken into consideration at once.
A MINISTER to move that the Punjab Urban Immovable Property Tax (Amendment) Bill 2010 be passed.
2. THE
A MINISTER to move that the King Edward Medical University (Amendment) Bill 2010, as recommended by Standing Committee on Health, be taken into consideration at once.
A MINISTER to move that the
3. THE
A MINISTER to move that the Punjab Land Revenue (Amendment) Bill 2010, as recommended by Standing Committee on Revenue, be taken into consideration at once.
A MINISTER to move that the Punjab Land Revenue (Amendment) Bill 2010 be passed.
3 July 2010 Secretary
کاروائی کا خلاصہ
فی الحال دستیاب نہیںمنظور شدہ قراردادیں
قرار داد نمبر۔85 محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان، وزیر قانون "صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان یکم جولائی 2010 کو داتا کی نگری لاہور میں برصغیر کی عظیم بزرگ ہستی سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ہونے والے خودکش حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کو بدترین قومی سانحہ قرار دیتا ہے، اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس پر اپنے انتہائی رنج و الم کا اظہار کرتا ہے۔ برصغیر میں اسلام کا نور پھیلانے والی اس عظیم ترین شخصیت کے مزار شریف پر ہونے والے اس واقعے سے نہ صرف پاکستان بلکہ تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو ناقابل تلافی ٹھیس پہنچی ہے۔ یہ ایوان اس واقعہ کو اسلام اور وطن عزیز کے خلاف ایک مذموم سازش قرار دیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ان کارروائیوں کے پیچھے پوشیدہ ہاتھ کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ یہ ایوان زائرین کے قتل عام کو ایسا بدترین المیہ قرار دیتا ہے جس کی پوری انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ان خودکش حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بے گناہ اور معصوم زائرین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دُعاگو ہے۔ یہ ایوان جناح ہسپتال اور ہال روڈ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہے اس دہشت گردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران اور معصوم شہریوں کی شہادت پر دل گرفتہ ہے۔ یہ ایوان ماڈل ٹاؤن اور گڑھی شاہو میں واقع عبادت گاہوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی بھی پُرزور مذمت کرتا ہے اور یہ عہد کرتا ہے کہ احمدیوں سمیت تمام اقلیتوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایوان یہ دُعا بھی کرتا ہے کہ پروردگار ان واقعات میں ملوث افراد کو جلد کیفرکردار تک پہنچائے اور پاکستان کے تمام شہریوں کو ایسی ہمت عطا فرمائے کہ جس سے وہ اِن اسلام دُشمن اور ملک دُشمن عناصر کا جرات سے مقابلہ کر سکیں۔ یہ ایوان اس قرارداد کے ذریعے تمام دہشت گردوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پوری قوم ان کے مذموم عزائم کے خلاف متحد ہے اور اسلام اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے منافی ان کے ناپاک ارادوں کوناکام بنانے کا عزم کرتا ہے۔" |