نشست:07 دسمبر 2010ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل7۔دسمبر2010کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

سوالات

 

محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے

اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

جناب خالد جاوید اصغر گھرال:

 

یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ RGST کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ  نہ
ڈالا جائے۔

.2

محترمہ ثمینہ نوید، ایڈووکیٹ:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت نے جس طرح پنجاب کے دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا ہے، اسی طرح محکمہ بہبود آبادی کے ان کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ریگولر کیا جائے جو تاحال ریگولر نہیں
ہو سکے۔

.3

جناب محمد محسن خان لغاری:

اس ایوان کی رائے ہے کہ مستقبل میں پانی کے Issue پر کسی تنازعہ سے بچنے کے لئے اور صوبوں کے مابین 1991ء کے معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ارسا کی تشکیل نو کی جائے اور ارسا کا پانچواں ممبر غیرجانبدار ہونا چاہئے جو اسلام آباد یا آزاد کشمیر کا رہائشی ہو۔

.4

جناب اعجاز احمد کاہلوں:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ سرگودھا کی عوام کو درپیش عدالتی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے
سرگودھا ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کو عمل میں لایا جائے۔

.5

میاں نصیر احمد:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ جس طرح آئین پاکستان میں 18ویں ترمیم کے ذریعے جنرل ضیاء الحق کا نام حذف کیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبہ پنجاب کے جتنے بھی سول اداروں کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے تمام ڈکٹیٹرز نے تختیوں کی نقاب کشائی کی تھی اور ان کا نام ان تختیوں پر کندہ ہے صوبائی حکومت ان تختیوں کو بھی مذکورہ ترمیم کی نسبت سے حذف کرے۔

 

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 3 دسمبر 2010

سیکرٹری

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

فی الحال دستیاب نہیں

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات