نشست:04 جنوری 2011ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔101

محرک کانام۔سید حسن مرتضیٰ،  PP-74

"ضلع جھنگ کے متعدد دیہات و مواضعات جو دریائے چناب کے کنارے واقع ہیں ان میں بیس ہزار سے زائد نفوس آباد ہیں۔ان مواضعات کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر اس وقت کماد کی فصل بالکل تیار ہے اور گندم اور دیگر فصلات کاشت کی جا رہی ہیں۔ ان فصلات کو منڈی تک پہنچانے کیلئے تمام رابطہ سڑکیں دریائے چناب میں آنے والے حالیہ سیلاب  کی نذر ہو گئی ہیں۔اب فصلات کو منڈی تک پہنچانے کیلئے کوئی راستہ نہ ہے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے دریائے چناب نے اپنا راستہ بھی تبدیل کر لیا ہے۔ ذرائع آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے کسان بے حد پریشان ہیں۔  لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ موضع جوگیرہ (ضلع جھنگ)میں فوری طور پر کشتیوں کا پل بنایا جائے تاکہ کسان اپنی فصلات کو منڈی تک پہنچا سکیں۔"

--------------

قرار داد نمبر۔102

محرک کانام۔محترمہ سیمل کامران،  W-362

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبے کے بنیادی ہیلتھ یونٹوں، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں نیز رورل ہیلتھ سنٹرز میں علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں اور جدید آلات کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور عملہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی مریض رقم نہ ہونے کی وجہ سے طبی سہولتوں سے محروم نہ رہے اور اسکی جان بچائی جا سکے۔"

-------------

قرار داد نمبر۔103

محرک کانام۔جناب اعجاز احمد خان،  PP-151

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ PIA کاحج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب کا کرایہ، عمومی فضائی کرایہ کے برابر کیا جائے۔"

-------------

قرار داد نمبر۔104

محرک کانام۔چودھری عامر سلطان چیمہ،  PP-32

"یہ ایوان وفاقی حکومت  سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ بھاگٹانوالہ (سرگودھا)میں قائم ایئرپورٹ دوبارہ چالو کر کے یہاں سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کے لئے پروازیں شروع کی جائیں تاکہ سرگودھا کے عوام کا بالعموم اور تاجروں کا بالخصوص دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات