نشست:11 جنوری 2011ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل11۔جنوری2011کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

سوالات

 

محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے

اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 

.1

محترمہ ثمینہ خاور حیات:

 

یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ صوبہ بھر میں خواتین کیلئے مشترکہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ علیحدہ ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے جامع پالیسی بنا کر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

.2

محترمہ ثمینہ نوید ، ایڈووکیٹ:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ دوسرے محکمہ جات کی طرح پاپولیشن ویلفیئر کے کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ریگولر کیا جائے۔

.3

میاں نصیر احمد:

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام شہری علاقوں کے مین روڈز کے دونوں اطراف پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ (walkway) بنانا لازمی قرار دیا جائے۔

.4

جناب محمد محسن خان لغاری:

 

اس  ایوان کی رائے ہے کہ مستقبل میں پانی کے issue پر کسی تنازعہ سے بچنے کے لئے اور صوبوں کے مابین 1991 کے معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ارسا کی تشکیل نو کی جائے نیز ارسا کا پانچواں ممبر غیرجانبدار ہونا چاہئے جو اسلام آباد یا آزاد کشمیر کا رہائشی ہو۔

.5

خواجہ محمد اسلام:

 

یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پنجاب کے لئے جاری کردہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جو دوسرے صوبوں بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ  کے لئے نہ ہے  واپس لیا جائے کیونکہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے صوبہ پنجاب کی ہزاروں فیکڑیاں، کارخانے اور صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔ ان کی بندش کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ نیز صوبائی اور وفاقی حکومت کو ان  اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو  ٹیکسوں اور دیگر مدوں میں سرکاری خزانہ میں جمع ہونے تھے۔

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 7 جنوری 2011

سیکرٹری

 

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔106

محرک کانام۔میاں نصیر احمد،  PP-155

"یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام شہری علاقوں کے مین روڈز کے دونوں اطراف پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ (walkway) بنانا لازمی قرار دیا جائے۔"

قرار داد نمبر۔107

محرک کانام۔جناب محمد محسن خان لغاری،  PP-245

"اس  ایوان کی رائے ہے کہ مستقبل میں پانی کے issue پر کسی تنازعہ سے بچنے کے لئے اور صوبوں کے مابین 1991 کے معاہدہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ارسا کی تشکیل نو کی جائے نیز ارسا کا پانچواں ممبر غیرجانبدار ہونا چاہئے جو اسلام آباد یا آزاد کشمیر کا رہائشی ہو۔"

 

قرار داد نمبر۔108

محرک کانام۔خواجہ محمد اسلام،  PP-72 

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبہ پنجاب کی ہزاروں فیکٹریاں، کارخانے اور صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔ ان کی بندش کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ نیز صوبائی اور وفاقی حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو ٹیکسوں اور دیگر مدوں میں سرکاری خزانہ میں جمع ہونے تھے۔ اس لئے یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کو کم کیا جائے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات