نشست:18 جنوری 2011ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل18۔جنوری2011کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

سوالات

 

محکمہ ہاؤسنگ و شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 

.1

محترمہ حمیرا اویس شاہد:

 

پنجاب اسمبلی کا یہ معزز ایوان سمجھتا ہے  کہ گزشتہ برسوں میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں اضافے کی ایک وجہ خواتین کو حاصل ان حقوق سے انکار ہے جن کی  ضمانت مذہب اسلام نے دی ہے۔ اسلام نے خواتین کو خلع، وراثت میں حصہ اپنے مالی معاملات میں خودمختاری اور بیوگی کی صورت میں ولی یا خاندان کی اجازت کے بغیر دوسری شادی جیسے حقوق سے نوازا ہے۔  لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ وفاقی حکومت، ریاست کے تمام ستونوں کواس امر کا پابند کرے کہ وہ اسلام کے عطاکردہ ان حقوق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

 

.2

مہر اشتیاق احمد:

 

یہ ایوان وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کے منافع بخش روٹس (یورپ، امریکہ) کو بھاری کک بیکس
(Kick Backs)
کے عوض ترکش ایئر لائن کو فروخت کرنے، ان روٹس کی فروخت سے پی آئی اے کی نجکاری کرنےاور ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنےکی پُرزور مذمت کرتا ہے۔سمندر پار بسنے والے لاکھوں پاکستانی پی آئی اے سے سفر کرنا باعث فخر سمجھتے ہیں۔ یہ روٹس اور مقام حاصل کرنے کیلئے پی آئی اے کو پچاس سال کا عرصہ لگا مگر اسے خفیہ معاہدے کے تحت فروخت کر دیاگیا۔ جس سے  لاکھوں پاکستانی اور ان کی فیملیز متاثر ہوں گی۔ لہذایہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ یہ فیصلہ فوراً واپس لیا جائے اور اس کے ذمہ دار M.D. پی آئی اے اور دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

.3

حاجی ذوالفقار علی:

یہ ایوان حکومت پنجاب سے اس امر کی سفارش کرتا ہےکہ چھوٹے اور بڑے شہروں کی تفریق کو ختم کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کو ایک جیسے الاؤنسز (جو اس وقت صوبہ کے چند بڑے شہروں میں تعینات ملازمین کو دیئے جا رہے ہیں) دئیے جائیں۔

 

 

.4

سردار خالد سلیم بھٹی:

 

اس ایوان کی رائے ہے  کہ جیسا کہ وفاقی حکومت نے میمورنڈم
نمبرF.1(1)Imp/2010-624 مورخہ 5جولائی2010 کے ذریعے اپنے ملازمین  کی
Special Pays and Allowances
کے موجودہ ریٹ بڑھا کر دو گنا کردئیے ہیں،
صوبائی حکومت بھی اپنے ملازمین  کیSpecial Pays and Allowancesکے  موجودہ ریٹ بڑھا کر دو گنا کرنے کے لئے فوری احکامات صادر کرے  تاکہ ملازمین میں پائی جائے والی بے چینی ختم ہو سکے اور صوبائی ملازمین کو اس مہنگائی  کے دورمیں وفاقی ملازمین کی طر ح ریلیف مل سکے۔

 

.5

الحاج محمد الیاس چنیوٹی:

 

یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ چنیوٹ ساڑ مراد والہ روڈ جو ساہیانوالہ انٹر چینج سے لنک کرتا ہے اس روڈ کو فی الفور تعمیر کیا جائے تاکہ کاشتکار اپنی فصلیں آسانی کے ساتھ منڈیوں تک پہنچا سکیں اور سکولز و کالجز کے طلبا و طالبات بروقت تعلیمی اداروں میں پہنچ سکیں۔

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 14 جنوری 2011

سیکرٹری

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔109

محرک کانام۔محترمہ حمیرا اویس شاہد،  W-361   

"پنجاب اسمبلی کا یہ معزز ایوان سمجھتا ہے  کہ گزشتہ برسوں میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں اضافے کی ایک وجہ خواتین کو حاصل ان حقوق سے انکار ہے جن کی  ضمانت مذہب اسلام نے دی ہے۔ اسلام نے خواتین کو خلع، وراثت میں حصہ اپنے مالی معاملات میں خودمختاری اور بیوگی کی صورت میں ولی یا خاندان کی اجازت کے بغیر دوسری شادی جیسے حقوق سے نوازا ہے۔

لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ وفاقی حکومت، ریاست کے تمام ستونوں کواس امر کا پابند کرے کہ وہ اسلام کے عطاکردہ ان حقوق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔"

قرار داد نمبر۔110

محرک کانام۔الحاج محمد الیاس چنیوٹی،  PP-73

"یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ چنیوٹ ساڑ مراد والہ روڈ جو ساہیانوالہ انٹر چینج سے لنک کرتا ہے اس روڈ کو فی الفور تعمیر کیا جائے تاکہ کاشتکار اپنی فصلیں آسانی کے ساتھ منڈیوں تک پہنچا سکیں اور سکولز و کالجز کے طلبا و طالبات بروقت تعلیمی اداروں میں پہنچ سکیں۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات