نشست:31 مارچ 2011ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔117

محرک کانام۔چودھری عبدالغفور،   وزیر خوراک

"حکومت پاکستان نے سال 2011 کو پاک چین دوستی کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب جناب محمد شہبازشریف نے بھی صوبہ پنجاب میں اس کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا جیسا کہ کاروباری لوگ، مختلف تنظیمیں، طالب علم، اساتذہ وغیرہ اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے اور پورا سال مختلف قسم کے پروگرام عوام کی آگاہی کے لئے مرتب کئے جائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک چین دوستی لازوال ہے۔ ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ جیسا کہ سیلاب، زلزلہ یا دہشت گردی کے خلاف چین نے بھرپور طریقے سے ہمارا ساتھ دیا ہے اور دنیا میں پاکستان کا ایک مخلص دوست ثابت ہوا ہے۔ اس سال کو منانے سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔"

قرار داد نمبر۔118

محرک کانام۔جناب محمد محسن خان لغاری،  پی پی۔245

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ ٹریکٹرز ، زرعی ادویات، کھاد، بیج، زرعی آلات اور دیگر زرعی ضروریات  جو زراعت کیلئے ضروری ہیں، پر ایک آرڈیننس کے ذریعے عائد کردہ 17% ٹیکس کو فوراً واپس لیا جائے۔کیونکہ اس سے زرعی لوازمات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی اور یہ کسانوں کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔ اس سے ملک کی زرعی پیداوار پر منفی اثرات ہونگے اور یہ کسان دشمنی کے مترادف ہے۔ لہذا اس آرڈیننس کے تحت نافذ کردہ ٹیکس کو فوراً واپس لیا جائے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات