نشست:14 اکتوبر 2011ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

صوبائی اسمبلی پنجاب

جمعتہ المبارک ،مورخہ14۔اکتوبر2011کو03.00بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت و  نعت 

 

سوالات

محکمہ اوقاف سے  متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

سرکاری کارروائی

 

ڈینگی بخار کی وبا پر عام بحث

 

 

لاہور:

مقصود احمد ملک 

13۔اکتوبر2011

سیکرٹری

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔121

 

محرک کانام۔ رانا ثناء اللہ خان وزیر قانون

 

 

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان چودھری ممتاز احمد ججہ، مرحوم رکن صوبائی اسمبلی پنجاب (PP-275) /پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہے۔ مرحوم کی وفات سے یہ ایوان ایک نہایت شریف النفس انسان اور ایک منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔ مرحوم ایک عرصے سے سیاست کے ذریعے عوامی خدمت میں مصروف عمل تھے۔ مرحوم دو مرتبہ ضلع کونسل بہاولپور کے رکن منتخب ہوئے اور چیئرمین مرکز کونسل بھی رہے۔ مرحوم نے بطور وائس چیئرمین، چولستان وول کوآپریٹو سوسائٹی بہاولپور اور چیف گیم وارڈن بھی خدمات سرانجام دیں۔ سال 1985 سے 1988 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ یہ ایوان دُعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین"

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات