نشست:20  اگست 2013ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 20 اگست2013کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ ہائر ایجوکیشن  سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

شیخ علاؤالدین:

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ Tax Amnesty Scheme جس کی شرح 2فیصد سے زیادہ نہ ہو فوری نافذ کرے تاکہ سرمایہ کاری کی رفتار تیز ہو اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔

.........

 

.2

میاں محمد اسلم اقبال:

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان، امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں کے مسلسل عمل کو بنیادی انسانی حقوق اور پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کے خلاف قرار دیتا ہے اور اسکی شدید مذمت کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ  ڈرون حملے مبہم اطلاعات اور اندازوں کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ وہ امریکی حکومت کو باور کرائے کہ یہ حملے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں اس باب کو بند کر کے
عزت اور برابری کی بنیاد پر نئے دور کا راستہ اختیار کیا جانا چاہئے۔

.........

 

.3

چودھری افتخار حسین چھچھر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے شہر بصیرپور  کی بڑھتی ہو ئی آبادی  اور لوگوں کے روز افزوں مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے تحصیل کا درجہ دیا جائے۔

.........

 

 

لاہور

رائے ممتاز حسین بابر

مورخہ  16اگست 2013

قائم مقام سیکرٹری

کاروائی کا خلاصہ

.

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر : 09

محرک کا نام: شیخ علاؤالدین (پی پی۔181)

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ Tax Amnesty Scheme جس کی شرح 2فیصد سے زیادہ نہ ہو فوری نافذ کرے تاکہ سرمایہ کاری کی رفتار تیز ہو اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔"

 

قرارداد نمبر : 10

محرک کا نام: چودھری افتخار حسین چھچھر (پی پی۔188)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے شہر بصیرپور  کی بڑھتی ہو ئی آبادی  اور لوگوں کے روز افزوں مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے تحصیل کا درجہ دیا جائے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات