نشست:14 مئی 2018ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB LIST OF BUSINESS FOR THE MEETING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON MONDAY 14 MAY 2018 AT 03:00 P.M. Tilawat and Naat GOVERNMENT BUSINESS PRESENTATION OF SUPPLEMENTARY BUDGET SUPPLEMENTARY BUDGET STATEMENT AND REVISED ESTIMATES FOR THE FINANCIAL YEAR 2017-2018 MINISTER FOR FINANCE to present the Supplementary Budget Statement and Revised Estimates for the financial year 2017-2018. _________ LAHORE: RAI MUMTAZ HUSSAIN BABAR 11 May 2018 Senior Secretary

کاروائی کا خلاصہ

کارروائی کا خلاصہ

سوموار 14 مئی 2018

اجلاس کا آغاز شام 5:11 بجے

تلاوت قرآن پاک  اور اس کے اردو ترجمہ  کے بعد نعت  رسول مقبول  سے ہوا

زیر صدارت :    رانا محمد اقبال خان ، سپیکر

چیئرمینوں کا پینل

    قواعد انضباط کار  صوبائی اسمبلی پنجاب  1997 کے قاعدہ 12(1)کے تحت رائے ممتاز حسین بابر ، سینئر سیکرٹری  اسمبلی نے  درج ذیل ترتیب  سے اعلان کیا ۔

                ملک وارث کلو (پی پی ۔42)

                باؤ اختر علی (پی پی ۔144)

                سید اعجاز حسین بخاری (پی پی ۔15)

                محترمہ عائشہ جاوید  (ڈبلیو ۔317)

 

سرکاری کارروائی

ضمنی بجٹ کا پیش کیا جانا

ضمنی  بجٹ سٹیٹمنٹ  اور نظرثانی شدہ  تٰخمینہ جات  برائے مالی سال  2017-18

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، وزیر خزانہ  نے حزب اختلاف  کے اراکین  کے شوروغل  اور ہنگامہ  کے درمیان  ایوان میں ضمنی  بجٹ تقریر  کی اور 85.4 بلین  روپے کا ضمنی بجت اور مالی سال  2017-18 کے نظرثانی  شدہ  تخمینہ جات  کا گوشوارہ  پیش کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر  میں کہا کہ آئین کے تحت  آنے والی مالی سال  کے لئے بجٹ  پیش کرنا حکومت  کا حق تھا  لیکن موجودہ  حکومت نے پبلک  مینڈیٹ  کا احترام کیا ۔صوبائی حکومت  کی کارکردگی  پر اظہار خیال  کرتے ہوئے  انہوں نے دعویٰ کیا  کہ بین الاقوامی  مطبوعات  معروف  کنسلٹنٹس  اور دیگر اداروں  نے تعلیم ،صحت  ،زراعت  ،لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ ، سماجی تحفظ ، انفراسٹرکچر  اور دیہی ترقی  میں اس کی کارکردگی  کی وجہ سے پنجاب  کو ایک مثالی  صوبہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے  نے مزید کہا کہ  حکومت کا فوکس غیر معمولی  خدمات ،مساوات  اور شفافیت  کو ڈیلیور کرنا تھا ۔اجلاس ازاں بعد بوقت شام 5:43 بجے  بروزمنگل  مورخہ 15 مئی 2018 بوقت  10:00 بجے صبح تک کے لئے  ملتوی کردیا گیا ۔

منظور شدہ قراردادیں

فی الحال دستیاب نہیں

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات