نشست:17 مئی 2018ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

 

کارروائی کا خلاصہ

 

جمعرات 17 مئی 2018

 

اجلاس کا آغازدوپہر 1:55 بجے

 

تلاوت قرآن پاک  اور اس کے اردو ترجمہ  کے بعد نعت  رسول مقبول  سے ہوا

 

زیر صدارت :    رانا محمد اقبال خان ، سپیکر

 

گوشوارہ ضمنی بجٹ برائے سال 2017-2018

 

ضمنی بجٹ برائے سال 2017-2018 پر عام بحث

 

میاں محمود الرشید ، قائد حزب اختلاف  نے ضمنی بجٹ  برائے سال  2017-2018 پر عام بحث کا آغاز کیا ۔ چودھری  محمد اقبال ، جناب محمد شعیب  صدیقی ، جناب محمد رفیق ، ملک عمر  فاروق ، جناب محمد عارف عباسی ، جناب محمد ارشد ملک ، جناب آصف محمود اور محترمہ سعدیہ  سہیل  رانا نے بحث میں حصہ لیا ۔ڈاکٹر عائشہ غوث  پاشا، وزیر خزانہ  نے اپنی  اختتامی  تقریر میں  حکومت پنجاب  کی پانچ سالہ مثالی  کارکردگی  کو سراہا  اور حکومتی  مشینری  اور اسمبلی سیکریٹریٹ  کی معاونت  کا شکریہ ادا  کیا ۔

 

حزب اقتدار  نے چالیس  مطالبات زر  پیش کیے  اور حزب اختلاف  نے محکمہ پولیس  اور تعلیم  کو تفویض  کردہ بجٹ  کے خلاف  کٹوتی  کی دوتحاریک  پیش  کیں ۔ ڈاکٹر عائشہ غوث  پاشا، وزیر خزانہ  نے محکمہ پولیس  کے لئے مالی سال  2017-18 کے لئے مطالبہ زر  ایوان  میں  بحث کےلئے  پیش کیا ۔ ایوان نے  محکمہ پولیس  اور تعلیم  سے متعلقہ  مطالبات زر  کو اپوزیشن  کی جانب سے  پیش  کی جانے والی  کٹوتی کی تحاریک  پر تفصیلی  بحث  کے بعد منظور  کیا  جن کو  اکثریتی  ووٹ کے ذریعے  مسترد  کردیا گیا ۔

 

مالی سال  برائے 2017-2018 کےلئے  منظور شدہ  اخراجات کا ضمنی  شیڈول  ایوان میں  پیش کرنا

 

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، وزیر خزانہ  نے مالی سال 2017-18 کےلئے منظور شدہ  اخراجات  کےلئے ضمنی  شیڈول  ایوان میں  پیش کیا ۔

 

قواعد کی معطلی

 

    رانا ثناء اللہ خان ، وزیر قانون  وپارلیمانی امور  کی جانب سے پیش کی گئی تحریک پر قواعد  انضباط  کار  صوبائی اسمبلی پنجاب  بابت 1997 کے قاعدہ  234 کے تحت ایوان قاعدہ 115 اور قاعدہ 137 اور دیگر  متعلقہ  قواعد  کو معطل  کرتے ہوئے ،درج ذیل  قراردادپیش  کرنے کی اجازت  دی ۔

 

قرارداد

 

مورخہ 16 مئی 2018 کو بلوچستان  کوئٹہ  میں دوران آپریشن  دہشت گردانہ  حملے  میں  جس میں دودہشت گرد مارے گئے ، ملٹری  انٹیلی  جنس  کے کرنل  سہیل عابد  اور ہیڈ کانسٹیبل  ثناء اللہ  کی شہادت  پر خراج تحسین  پیش  کرنے  کےلئے رانا ثناء اللہ  خان  وزیر قانون  وپارلیمانی امور  ،نے قرارداد پیش کی ۔ اس قرارداد  کے ذریعے ، ان کے  درجات  کی بلندی  کےلئے دعا  کی اور ان کے اہل خانہ  سے اظہار افسوس  کیا اور اس حملے  میں زخمی  ہونے والے تین جوانوں  کی جلد صحت یابی  کی دعا کی ۔ قرارداد  ہذ ا جس میں اعادہ  کیا گیا  کہ ایسی دہشت گردی  کے واقعات  میں ملوث  افراد  اور ان کے خلاف بھی جو  ایسے واقعات  میں سہولت کاری  کرتے ہیں  کے خلاف فورسز  کو کامیابی  حاصل  کرنی چاہیے  اور انہیں انصاف  کے کٹہرے  میں لانا چاہیے ، ایوان نے منظور کی ۔

 

رانا ثناء اللہ خان ، وزیر قانون وپارلیمانی امور  نے دوسری  قرارداد  میں اطمینان  کا اظہار  کیا کہ پاکستان  میں اسمبلیاں  اپنی آئینی مدت  پوری کررہی ہیں  اور وزیر اعلیٰ پنجاب ، میاں شہباز شریف  کی دیانتداری  ،محنت  اور مخلص  قیادت کی وجہ سے  حکومت پنجاب  کی پانچ سالہ کارکردگی  دوسرے صوبوں  کے مقابلے  میں بہت بہتر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی نے  پاکستان  کی تمام  اسمبلیوں  سے زیادہ  191 ریکارڈ قوانین  منظور کیے ۔ قرارداد کے میں  مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی  کی شاندار کارکردگی  کا سہرا قانون  ایوان  ان کی  کابینہ  کے ساتھ ساتھ  اسمبلی کے  سپیکر ا ور ڈپٹی سپیکر  ،قائد حزب اختلاف  اور تمام  اراکین اسمبلی  کو جاتا ہے ۔انہوں نے نواز شریف اور میاں  شہباز شریف  کی قیادت  پر اعتماد  کا اظہار کیا  اور اس امر کا اعادہ کیا  کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت  کا ایجنڈ ا جاری رکھے گی ۔ قرارداد ہذا محبوب قائد  میاں نواز شریف  کے حالیہ  بیان کو اپنے معانی پہنانے  والی اس لابی  جو ان کی شہرت سے خوفزدہ ہے کی مذمت  اور اسے مسترد کرتی ہے  اور محب وطن ، ایٹمی پاکستان  کے خالق ، معاشی طور پر مضبوط  پاکستان  اور سی پیک  منصوبے کے معمار  کو خراج تحسین  پیش کیا گیا ۔قرارداد  ہذا جس  نے اس امر پر زور دیا کہ 2018 میں شفاف اور منصفانہ انتخابات  ہونے چاہیں  اور الیکشن کمیشن پاکستان  اور متعلقہ اداروں  سے مطالبہ  کیا گیا  کہ وہ اپنا  بھرپور  کردار ادا کریں  تاکہ پاکستان ایک جمہوری  ملک کے طور پر  آگے بڑھے ، ایوان  نے منظور  کی ۔

 

فاتحہ :۔

 

ایوان  نے راجن پور سے  سابق ایم پی اے  سردار محمد امان اللہ دریشک  کی وفات  پر فاتحہ خوانی  کی ۔آخر میں  چیئر نے اجلاس  غیر معینہ مدت  کےلئے ملتوی  کردیا ۔

 

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر: 216 محرک کا نام: محرک کا نام: رانا ثناء اللہ خاں، وزیر قانون "مورخہ 16 مئی 2018 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد اور ہیڈ کانسٹیبلثناء اللہ شہید اور تین جوان زخمی ہوگئے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز کے اس آپریشن میں دو خود کش بمباروں سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کے ایک سو افراد کو قتل کرنے والا دہشت گرد سلمان بادینی بھی شامل ہے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان شہید کرنل سہیل عابد اور ہیڈ کانسٹیبلثناء اللہ کی شجاعت پر ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتا ہے نیز زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دُعاگو ہے۔ یہ ایوان، اس طرح کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دہشت گردی کے ذمہ دار تمام افراد، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف نبردآزما سیکورٹی فورسز، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جلد کامیابی کی دُعا کرتا ہے۔" ------------------ قرارداد نمبر: 217 محرک کا نام: محرک کا نام: رانا ثناء اللہ خاں، وزیر قانون "صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان اس امر پر اظہار مسرت کرتا ہے کہ پاکستان میں جمہوری تقاضوں کے مطابق موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہیں۔ یہ ایوان موجودہ پنجاب حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کے تمام صوبوں کے مقابلے میں صوبہ پنجاب کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔ حکومت پنجاب نے عوام الناس کی فلاح اور بہبود کے لئے بے شمار عوامی منصوبے شروع کئے جن سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی انتھک، دیانتدارانہ اور مخلص قیادت میں حکومت پنجاب کی گزشتہ پانچ سال کی ترقی کو دُنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور عالمی سطح پر اس کی مثال دی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی زیرقیادت، پنجاب اسمبلی نے تاریخ ساز قانون سازی کرتے ہوئے 191 قوانین کی منظوری دی جو ایک ریکارڈ ہے اور پاکستان کی تمام اسمبلیوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پنجاب اسمبلی کی شاندار کارکردگی کا سہرا، قائد ایوان اور کابینہ کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، قائد حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ تمام اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کو جاتا ہے۔ یہ ایوان پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر میاں شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کرتا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) آئندہ بھی عوامی خدمت کے اس عمل کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ یہ ایوان پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں نوازشریف کے حالیہ بیان کو اپنے معنی پہنا کر بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے اور اس ہرزہ سرائی سے متاثر ہو کر اپنی سیاسی دکانداری چمکانے اور میاں نوازشریف کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ مخصوص لابی کی طرف سے منفی مہم جوئی کو یکسر مسترد کرتا ہے اور پُرزور الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان پاکستانی عوام کے محبوب، محب وطن، ایٹمی پاکستان کے خالق اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان کے مستقبل کے منصوبے سی پیک کے معمار، میاں محمد نوازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان آئندہ انتخابات 2018 کے بروقت، منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انعقاد پر زور دیتا ہے نیز الیکشن کمیشن آف پاکستان اور تمام متعلقہ اداروں سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اُمید کرتا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری پاکستان کے طور پر آگے بڑھے گا۔ انشاء اللہ"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات