نشست:21  اگست 2019ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB

LIST OF BUSINESS

FOR

THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON WEDNESDAY

21 AUGUST 2019 AT 10:30 A.M.

Tilawat and Naat

QUESTIONS

relating to

HOUSING, URBAN DEVELOPMENT AND PUBLIC HEALTH ENGINEERING DEPARTMENT

to be asked and answers given

GOVERNMENT BUSINESS

(a)  LAYING OF ORDINANCE

      THE PUNJAB AAB-E-PAK AUTHORITY (AMENDMENT) ORDINANCE 2019

            A MINISTER to lay the Punjab Aab-e-Pak Authority (Amendment) Ordinance 2019.

(b)  GENERAL DISCUSSION

1.   KASHMIR ISSUE

            A MINISTER to move for General Discussion on Kashmir Issue.

2.   LAW AND ORDER

            A MINISTER to move for General Discussion on Law and Order.

3.   PRICE CONTROL

            A MINISTER to move for General Discussion on Price Control.

________

 

 

 

Lahore:                                                            Muhammad Khan Bhatti

19 August 2019                                                          Secretary

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر: 36

محرک کا نام:   جناب محمد بشارت راجہ وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 5۔اگست2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کئے جانے کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ آرٹیکل 370 اور 35-A کو ختم کرنے کے اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ بھارت کے اس اقدام نے خطے کے ساتھ ساتھ عالمی امن کو بھی شدید خطرے سے دو چار کر دیا ہے۔ اس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ مسلسل کرفیو نے انسانی المیے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہے کہ فوری طور پر انسانی حقوق کمیشن کے نمائندے مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جائیں جو ان خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ ایوان یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے تاکہ بھارت کا اصل چہرہ دُنیا کے سامنے آ سکے۔

یہ ایوان جمعہ 16۔اگست2019 کو ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشاورتی اجلاس کے انعقاد کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتا ہے جس سے نہ صرف یہ بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہو گیا کہ کشمیر ان کا داخلی مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کا یہ موقف درست ثابت ہو گیا کہ کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کئے جانے، تجارتی تعلقات منقطع کرنے، 15۔اگست کو بھارتی یوم آزادی کو بطور یوم سیاہ منانے، وزارت خارجہ میں کشمیر سیل اور اہم سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرنے جیسے فیصلوں کی مکمل حمایت اور تائید کرتا ہے۔

یہ ایوان اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دینے پر چین اور دیگر دوست ممالک کا شکر گزار ہے۔ مزید براں سلامتی کونسل کے مستقل ممبران سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کی غیر آئینی ترامیم اور کرفیو جیسے انسانیت سوز اقدامات کو فوری ختم کرانے کے لئے اقدامات کرے۔ یہ ایوان اس بات پر بھی فخر اور مسرت کا اظہار کرتا ہے کہ اس مسئلے پر پوری قوم، تمام سیاسی جماعتیں، مسلح افواج اور دیگر تمام سول و عسکری ادارے ہم آواز اور متحد ہیں۔ یہ ایوان کشمیری عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور انہیں یقین دلاتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ان کا بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون جاری رکھا جائے گا۔ یہ ایوان جدوجہد آزادی کے شرکاء اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

یہ ایوان دُعاگو ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہو اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل ہو۔ آمین"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات