نشست:24 دسمبر 2019ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

 

نظرثانی شدہ

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

 

 

منگل 24 دسمبر 2019 کو 3:00بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

 

 

تلاوت  اور نعت

 

......

 

 

 

سوالات

 

 

 

محکمہ محنت و انسانی وسائل سے متعلق سوالات

 

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

 

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

 

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 

 

(مورخہ 26نومبر 2019 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)

 

 

 

.1

جناب منیب الحق :

یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ کھادوں کی قیمت میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس
لیا جائے۔

 

.........

 

 

 

.2

جناب محمد منیب سلطان چیمہ:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے اکثر  تعلیمی اداروں نے عوام کو لُوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ہر سکول یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو از خود مہنگے داموں فروخت کرتا ہے اور تمام نجی تعلیمی ادارے ایسا یونیفارم، کاپیاں اور کتابیں تیار کرواتے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو اور مجبوراً  طلباء کو سکول سے یہ اشیاء مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کا انتخاب کریں جو تمام تعلیمی اداروں میں یکساں ہوں اور باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں تاکہ بچوں کے والدین پر فیسوں کے بھاری بوجھ کے علاوہ مہنگا یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو خریدنے کا بوجھ کم ہو سکے۔

 

.........

 

.3

محترمہ مسرت جمشید:

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں پائی جانے والی مہلک اور جان لیوا بیماری Methylmalonic Academia (MMA) کا واحد علاج اور لائیو سیونگ میڈیکیٹڈ دودھ یا خوراک (XMTVI Maxamaid) بغیر کسی ٹیکس و ڈیوٹی اور پیکنگ پر بغیر اردو تحریر درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

 

.........

 

.4

جناب محمد لطاسب ستی :

اس ایوان کی رائے ہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے تحصیل مری میں تعمیرات پر عائد پابندی ختم کئے جانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے سے مری میونسپل کارپوریشن کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے اور لوگوں کے بنیادی حقوق بھی سلب ہو رہے ہیں۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ حلقے کے عوام کو درپیش مسائل حل ہو سکیں۔

 

.........

 

[.5

محترمہ سبین گل خان :

اس ایوان کی رائے ہے کہ  پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی ضرورت ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19۔الف میں دیئے گئے حق معلومات اور آرٹیکل 25۔الف میں دی گئی مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کی طرح پاکستان کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی بطور بنیادی حق آئین میں شامل کیا جائے۔

 

.........

 

(موجودہ قراردادیں)

 

 

 

.1

محترمہ سیمابیہ طاہر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ موٹر وے کے اطراف میں لگے ہوئے جنگلے ٹوٹنے سے جانور سڑک پر آ جاتے ہیں اور حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ لہذا یہ  ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ موٹر وے کے اطراف میں ٹوٹے ہوئے جنگلوں کی فی الفور مرمت کی جائے یا انہیں تبدیل کیا جائے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے۔

 

.........

 

.2

محترمہ مسرت جمشید:

یہ ایوان خصوصی افراد کے عالمی دن 3 دسمبر کے موقع پر پاکستان میں بسنے والے تمام خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ پاکستان میں خصوصی افراد اپنے وطن کی خدمت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن سابقہ حکومتیں ان افراد کو تعلیم، صحت و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ یہ ایوان اس یقین کا اظہار کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کا جو خصوصی پروگرام ہمقدم کے نام سے شروع کیا گیا ہے وہ ان افراد کی محرومیاں دور کرے گا۔ یہ ایوان صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں تمام خصوصی افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمقدم پروگرام کو جلدازجلد اضلاع کی سطح تک پہنچایا جائے۔

 

.........

 

[.3

جناب محمد ایوب خان :

اس ایوان کی رائے ہے کہ دیگر صوبوں  کی طرز پر صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو
اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد گروپ انشورنس کی رقم مع منافع ادا کرنے کے لئے
فی الفور قانون سازی کی جائے اور قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں۔

 

.........

 

.4

جناب محمد صفدر شاکر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ ماموں کانجن کو تحصیل کا درجہ دیا جائے۔

 

.........

 

.5

چودھری افتخار حسین چھچھر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں کارڈیالوجی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

 

.........

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ: 23 دسمبر 2019

سیکرٹری

 

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر: 41

محرک کا نام:  محترمہ صدیقہ صاحب داد خان  (ڈبلیو۔299)

"پاکستان کے آئین کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری حکومت کا اولین فرض ہے۔ موجودہ دور میں جہاں خواتین تعلیمی اور عملی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں وہاں انہیں بہت سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک اہم عوامی مسئلہ بیت الخلاء کا ہے جو ہمارے دیہات کے عوام بالخصوص خواتین کو درپیش ہے۔ دیہات میں بیت الخلاء جیسی سہولت کا نہ ہونا خواتین کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ یہ ایسا مسئلہ ہے جو خواتین شرمندگی کے باعث اُجاگر نہیں کر سکتیں۔ میری ذاتی کاوشوں کی بدولت کچھ دیہات میں خواتین کیلئے بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں لیکن ابھی بھی بہت سے دیہات اس سہولت سے محروم ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دیہات کے مقامی گھروں میں خواتین کیلئے بیت الخلاء تعمیر کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔"

----------------
قرارداد نمبر: 42

محرک کا نام:  محترمہ سیمابیہ طاہر (ڈبلیو۔320)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ موٹر وے کے اطراف میں لگے ہوئے جنگلے ٹوٹنے سے جانور سڑک پر آ جاتے ہیں اور حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ لہذا یہ  ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ موٹر وے کے اطراف میں ٹوٹے ہوئے جنگلوں کی فی الفور مرمت کی جائے یا انہیں تبدیل کیا جائے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے۔"

----------

قرارداد نمبر: 43

محرک کا نام:  محترمہ مسرت جمشید (ڈبلیو۔312)

"یہ ایوان خصوصی افراد کے عالمی دن 3 دسمبر کے موقع پر پاکستان میں بسنے والے تمام خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ پاکستان میں خصوصی افراد اپنے وطن کی خدمت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن سابقہ حکومتیں ان افراد کو تعلیم، صحت و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ یہ ایوان اس یقین کا اظہار کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کا جو خصوصی پروگرام ہمقدم کے نام سے شروع کیا گیا ہے وہ ان افراد کی محرومیاں دور کرے گا۔ یہ ایوان صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں تمام خصوصی افراد کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمقدم پروگرام کو جلدازجلد اضلاع کی سطح تک پہنچایا جائے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات