نشست:10 مارچ 2020ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

 

 

منگل 10 مارچ 2020کو 3:00بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

 

 

تلاوت  اور نعت

سوالات

 محکمہ ہاؤسنگ، شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق سوالات

 

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

(مورخہ 25 فروری 2020 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)

 

[.1

محترمہ سبین گل خان :

اس ایوان کی رائے ہے کہ  پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی ضرورت ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19۔الف میں دیئے گئے حق معلومات اور آرٹیکل 25۔الف میں دی گئی مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کی طرح پاکستان کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی بطور بنیادی حق آئین میں شامل کیا جائے۔

 

 

جناب محمد ایوب خان :

اس ایوان کی رائے ہے کہ دیگر صوبوں  کی طرز پر صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد گروپ انشورنس کی رقم مع منافع ادا کرنے کے لئے
فی الفور قانون سازی کی جائے اور قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں۔

 

(موجودہ قرارداد)

 

 

محترمہ مہوش سلطانہ :

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 6 فروری 2020 کو ملک عطاء محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم ایک با رعب اور انفرادی حیثیت کے مالک تھے۔
وہ
25۔اکتوبر1941 کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج اور اعلیٰ تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ مرحوم نواب آف کالا باغ ملک محمد امیر خان کے داماد تھے۔ ان کے نانا ملک محمد نواز خان سابق وفاقی وزیر اور فرانس میں پاکستان کے سفیر رہے۔ مرحوم،
سابق وزیر معدنیات چودھری شیر علی کے کزن تھے۔ مرحوم نے پاکستان میں نیزہ بازی اور
Bull Racing  کے فروغ کے لئے بہت کام کیا۔ انہوں نے دُنیا کے سامنے پاکستان کا ایک ثقافتی، تاریخی اور پُرامن ملک کا تاثر پیش کیا۔

مرحوم نے Tent Pegging   کے بےشمار عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اور بہت سے اعزازات پاکستان کے نام کئے۔ BBC اور International Sports Channel   نے ان پر Documentaries   بنائیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وطن عزیز کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یہ ایوان ان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دُعاگو ہے۔

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ: 5 مارچ 2020

سیکرٹری

 

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر : 47

محرک کا نام:  محترمہ مہوش سلطانہ (ڈبلیو۔332)

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 6 فروری 2020 کو ملک عطاء محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم ایک با رعب اور انفرادی حیثیت کے مالک تھے۔ وہ 25۔اکتوبر1941 کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج اور اعلیٰ تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ مرحوم نواب آف کالاباغ ملک محمد امیر خان کے داماد تھے۔ ان کے نانا ملک محمد نواز خان سابق وفاقی وزیر اور فرانس میں پاکستان کے سفیر رہے۔ مرحوم، سابق وزیر معدنیات چودھری شیر علی کے کزن تھے۔ مرحوم نے پاکستان میں نیزہ بازی اور Bull Racing  کے فروغ کے لئے بہت کام کیا۔ انہوں نے دُنیا کے سامنے پاکستان کا ایک ثقافتی، تاریخی اور پُرامن ملک کا تاثر پیش کیا۔

مرحوم نے Tent Pegging   کے بےشمار عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اور بہت سے اعزازات پاکستان کے نام کئے۔ BBC اور International Sports Channel   نے ان پر Documentaries   بنائیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وطن عزیز کے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یہ ایوان ان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دُعاگو ہے۔"

-------------------

 

قرارداد نمبر : 47

محرک کا نام:  محترمہ شمسہ علی (ڈبلیو۔300) محترمہ راحیلہ نعیم (ڈبلیو۔356)

"8 مارچ 2020 کو دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ پاکستانی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس موقع پر تمام پاکستانی خواتین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں اپنے حقوق کے حصول کی قابل تعریف کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ خواتین کی بدولت ہی خاندان مضبوط، معاشرے بااختیار اور اقوام کی تعمیر ہوتی ہے اور یہ کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ فلاحی معاشرہ نہیں بن سکتا۔ یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کی خواتین کو معاشی، سماجی اور سیاسی شعبوں میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی بصیرت کی روشنی میں قومی دھارے میں لانے کے لئے ان کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور انہیں بااختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات