نشست:19  ستمبر 2022ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB

LIST OF BUSINESS

FOR

THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON MONDAY

19 SEPTEMBER 2022 AT 3:00 P.M.

Tilawat and Naat

QUESTIONS

relating to

HOME DEPARTMENT

to be asked and answers given

CALL ATTENTION NOTICES

Call Attention Notices, if any, entered in the separate list,

to be asked and oral answers given

GOVERNMENT BUSINESS

 

(a)  GENERAL DISCUSSION

            GENERAL DISCUSSION ON PRICE CONTROL/HIKE

            A MINISTER to move for General Discussion on Price Control/Hike.

(b)  LAYING OF REPORTS

1.         A MINISTER to lay the Annual Report of Ombudsman Punjab for the Year 2018.

2.         A MINISTER to lay the Annual Report of Ombudsman Punjab for the Year 2020.

________

 

 

 

Lahore:                                                      Inayat Ullah Lak

17 September 2022        Secretary

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر: 129

 

 

 

محرک کا نام: جناب محمد ہاشم ڈوگر وزیر جیل(PP-177)

 

 

 

موجودہ امپورٹڈ حکومت اور ان کی اتحادی 13 جماعتیں تمام تر منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود بھی جناب عمران خان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں  اور نہ ہی یہ اتحاد عمران خان کو الیکشن میں ہرا سکتا ہے ـ اپنے تمام منفی ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈیوٹی پر موجود ڈائریکٹر نیوز کرنٹ افیئرز پی ٹی وی نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وفاقی وزیر جاوید لطیف سے 14 ستمبر کو پی ٹی وی پر نیوز کانفرنس کروائی ـ جس میں جاوید لطیف نے ایک من گھڑت، اشتعال انگیز تقریر کی اور اسے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان سے منسوب کر کے غلط بیانی کی اور یہ پیغام دیا کہ میرا یہ پیغام آگے پھیلاؤ  تاکہ ملک میں افراتفری پھیلے، عمران خان کے بارے میں لوگوں کے مذہبی جذبات  ابھارے جائیں اور اشتعال دلایا جائے ـ جاوید لطیف کے اس گھناؤنے عمل کی یہ ایوان بھر پور مذمت کرتا ہے اور اگر چیئرمین عمران خان کو خدانخواستہ کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار جاوید لطیف ، مریم اورنگزیب، ایم ڈی پی ٹی وی اورڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پی ٹی وی ہوں گے ـ معزز ایوان کے علم میں ہے کہ ماضی میں بھی ایسی اشتعال و نفرت انگیز تقاریر کی وجہ سے انتشار پھیلا ، جس سے لوگوں کے جان و  مال کو نقصان پہنچا ـ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے جو بیانیہ جاری کیا ہے اس سے چیئرمین تحریک  انصاف کی جان کو خطرہ لاحق ہےـ جاوید لطیف کا یہ بیان ان کی پارٹی کے بیانیہ کی عکاسی کرتا ہے ـ یہ ایوان سیاسی مفاد کے لئے اپنے مخالفین کے خلاف مذہب کارڈ استعمال کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ جاوید لطیف ، مریم اورنگ زیب، ایم ڈی پی ٹی وی  اور ڈائریکٹر پی ٹی وی کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ـ

 

قرارداد نمبر: 130

 

 

 

محرک کا نام: جناب علی افضل ساہی وزیر مواصلات و تعمیرات (PP-97)

 

 

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان FIA Cyber Crime Wing  کی جانب سے PTI  لیڈر سینٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر مورخہ 13  ستمبر2022  کو غیر قانونی چھاپے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے سینٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کے دوران وہ ان کا Laptop, Mobile Phone  اور دوسرا سامان   اپنے ساتھ لے گئے ۔ ان کے  اہل خانہ کو Harras  کیا ۔   یہ امر قابل ذکر ہے کہ رات کی تاریکی میں مارے گئے چھاپے کے دوران کوئی خاتون اہلکار  FIA  ٹیم کے ہمراہ نہ تھی ۔صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوانFIA    کے اس عمل کی شدید مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے  مطالبہ کرتا ہے کہ اس سلسلے میں  ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد قانونی کارروائی کی جائے۔ 

 

قرارداد نمبر: 131

 

 

 

محرک کا نام: جناب محمد بشارت راجہ وزیر پارلیمانی امور (پی پی۔14)

 

 

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان  آج مورخہ 19  ستمبر 2022 کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف،   جن پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات چل رہے ہیں، نے اپنے حلف کے برعکس لندن میں چھپے ایک عدالتی مفرور کے ساتھ کہ جس کے وہ خود ضامن بھی ہیں۔ آرمی چیف کی تعیناتی سمیت حساس  قومی ایشوز پر مشاورت کی ہے۔ حالانکہ آئین میں درج حلف وزیراعظم پاکستان کو  ایسے حساس قومی  معاملات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر کرنے سے روکتا ہے۔  وزیر اعظم پاکستان ایک مفرور مجرم سے حساس نوعیت کے قومی معاملات شیئر کرنے پر آئین کے آرٹیکل 5 & 6  کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس کی بنیاد پر ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 5 & 6 کے تحت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات