فہرست کاروائی
Click Here to Download Agenda in PDF Format
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 29 جولائی 2025کو 2:00بجے دوپہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت ، نعت اورقومی ترانہ
سوالات
زکوٰة و عشر
سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے
زیرو آور نوٹسز
علیحدہ فہرست میں مندرج زیرو آور نوٹسزلئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے
ADJOURNMENT MOTIONS
S/N |
A.M/NO. |
MOVER |
CONCERNED MINISTER |
1. |
134/25 Pending for reply |
Mr. Nadeem Sadiq Dogar MPA (PP-113) |
Local Government and Community Development |
2. |
137/25 Pending for reply |
Qazi Ahmed Saeed MPA (PP-256) |
Services & General Administration |
3. |
138/25 Pending for reply |
Ms Nadia Khar MPA (PP-277) |
Local Government and Community Development |
4. |
288/25 |
Mr. Amjad Ali Javed MPA (PP-121) |
Cooperatives |
5. |
297/25 |
Syed Ali Haider Gilani (H.I.), MPA PP-213 |
Schools Education |
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
1۔(مسودات قانون پر غور و خوض اور منظوری)
1. THE AGN UNIVERSITY BILL 2025 (BILL NO. 90 OF 2025)
MR FALBOUS CHRISTOPHER: |
I move that the AGN University Bill 2025 as recommended by Standing Committee on Higher Education, be taken into consideration at once. |
MR FALBOUS CHRISTOPHER: |
I move that the AGN University Bill 2025, be passed. |
2. THE ASIAN UNIVERSITY FOR RESEARCH AND ADVANCEMENT BILL 2025 (BILL NO. 91 OF 2025)
RANA ABDUL MANNAN SAJID: |
I move that the Asian University for Research and Advancement Bill 2025 as recommended by Standing Committee on Higher Education, be taken into consideration at once. |
RANA ABDUL MANNAN SAJID: |
I move that the Asian University for Research and Advancement Bill 2025, be passed. |
3. THE SITARA INTERNATIONAL UNIVERSITY BILL 2025 (BILL NO. 74 OF 2025)
MR USAMA FAZAL: |
I move that the Sitara International University Bill 2025 as recommended by Standing Committee on Higher Education, be taken into consideration at once. |
MR USAMA FAZAL: |
I move that the Sitara International University Bill 2025, be passed. |
4. THE UNIVERSITY OF TECHNOLOGY, CULTURE AND HEALTH SCIENCES, GUJRANWALA BILL 2025 (BILL NO. 73 OF 2025)
MR USAMA FAZAL: |
I move that the University of Technology, Culture and Health Sciences, Gujranwala Bill 2025 as recommended by Standing Committee on Higher Education, be taken into consideration at once. |
MR USAMA FAZAL: |
I move that the University of Technology, Culture and Health Sciences, Gujranwala Bill 2025, be passed. |
2۔(مفادعامہ سے متعلق قراردادیں)
(مورخہ 22 جولائی 2025 سے زیر التواء قراردادیں)
1. |
جناب نوید اسلم خان لودھی: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ضلع ساہیوال کا مشہور و معروف قصبہ ہڑپہ جو چار قانونگوئیوں اور پانچ تھانہ جات پر مشتمل ہے جس میں کوئی تحصیل ہیڈ کوارٹر نہ ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ہڑپہ شہر کو فی الفور تحصیل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دیا جائے ۔ |
.2 |
محترمہ حمیدہ میاں: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ضلع منڈی بہاءالدین کی آبادی 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور شرح خواندگی تقریباً 70 فی صد ہے ، جو صوبہ پنجاب کے کئی اضلاع سے بہتر ہے۔ اس کے باوجود ضلع تاحال میڈیکل کالج جیسی اہم تعلیمی اور طبی سہولت سے محروم ہے۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ضلع منڈی بہاءالدین میں سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا جائے ، اور اس کے لئے عملی اقدامات شروع کیے جائیں۔ |
3. |
چودھری جاوید احمد: |
یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاک پتن کے تاریخی ورثہ کی حفاظت اور تزئین و آرائش کے لیے اسے محکمہ والڈ سٹی و آثار قدیمہ کے ساتھ محکمہ سیاحت کے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبہ جات میں شامل فرمایا جائے۔ |
4. |
جناب احمر بھٹی: |
میں یہ قرار داد پیش کرتا ہوں کہ صوبہ بھر میں کاروباری حضرات آپس میں پیسوں کا لین دین کرتے ہیں جس میں آن لائن پیسوں کا لین دین بھی ہوتا ہے اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ مختلف لوگوں کے لاکھوں کروڑوں روپے ڈوب جاتے ہیں اور دوسرا فریق رقم دینے سے انکاری ہو جاتا ہے لین دین کے تنازعات کے باعث بہت سے آپسی جھگڑے اور لڑائیاں بھی جنم لیتی ہیں پیسوں کے لین دین کے حوالے سے پولیس اور دیگر ادارے بھی قانون نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی کرنے میں بے بس دکھائی دیتے ہیں ۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ پیسوں کے آپسی لین دین کے نظام کے لیے قانون سازی کی جائے تاکہ ذمہ دار ادارے اس حوالے سے کارروائی کر سکیں اور متاثرین کو ان کی رقوم واپس دلا سکیں اور عوام دھو کہ دہی سے محفوظ رہیں۔ |
5. |
جناب حنبل ثناء کریمی: جناب احمر بھٹی: |
میں یہ قرار داد پیش کرتا ہوں کہ یہ ایوان پنجابی ادب کے عظیم شاعر تجمل کلیم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتا ہے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے اللہ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تجمل کلیم مرحوم چونیاں ضلع قصور کے رہائشی تھے ۔ مرحوم نے پنجابی ادب کی متعدد مشہور کتابیں لکھیں اور ان کا کلام پنجابی سننے ، بولنے اور پڑھنے والوں میں پاکستان اور دنیا بھر میں بہت مقبول ہے۔ مرحوم اپنی شاعری کی وجہ سے پاکستان کی عالمی پہچان بنے اس کے علاوہ دنیا بھر میں پنجابی زبان سے محبت کرنے والوں کے پسندیدہ شاعر تھے ۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس عظیم شاعر کی خدمات کے اعتراف میں ضلع قصور شہر چونیاں میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کا نام شاعر تجمل کلیم کے نام سے منسوب کیا جائے۔
|
(موجودہ قراردادیں)
1. |
محترمہ آمنہ حسن: |
اس ایوان کی رائے میں صوبہ پنجاب میں کم از کم اجرت کے قانون کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ متعدد بڑے ادارے، ہوٹل یہاں تک کہ نجی ہسپتال بھی اس قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں محنت کش طبقہ شدید مالی اور معاشی استحصال کا شکار ہو رہا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے تمام اداروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے جو مزدوروں کو مقررہ کم از کم اجرت ادا نہیں کر رہے۔ یہ اقدامات قانون کی حکمرانی ، سماجی انصاف اور محنت کش طبقے کی فلاح کے لیے ناگزیر ہیں۔ |
2. |
محترمہ عظمیٰ بٹ: |
یہ ایوان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (PIA) کے دُنیا بھر میں بحال ہونے والے بین الاقوامی روٹس پر حکومت پاکستان بالخصوص وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہوابازی جناب خواجہ محمد آصف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے جن کی شبانہ روز کاوشوں، ویژن اور قیادت کی بدولت پاکستان کی قومی ائیرلائن ایک مرتبہ پھرعالمی سطح پر اپنے کھوئے ہوئے وقارکو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔یہ ایوان دعا گو ہے کہ پاکستان کا ہر ادارہ ہر شعبے میں عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرے ۔آمین |
3. |
جناب امجد علی جاوید: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب کے شہروں،بالخصوص بڑے شہری مراکز ،چوراہوں، بازاروں،عبادت گاہوں اور ٹریفک سگنلز پرگداگری ایک سنجیدہ سماجی مسئلے کی صورت اختیار کر چکی ہے ۔ پیشہ ور گدا گروں کے منظم گروہ نہ صرف عوام الناس کے لیے اذیت اور پریشانی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ یہ عمل معاشرتی اقدار، امن عامہ اور شہری تحفظ کے لیے بھی خطرہ بنتا جارہا ہے ۔گداگری کے پیشے کو جرائم پیشہ عناصر بطور کاروبار استعمال کر رہے ہیں اور اس سے جڑے بچوں، خواتین اور معذور افراد کے استحصال کی خبریں بھی عام ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ1۔انسداد گداگری کے لیے ایک مربوط پالیسی فوری طور پر وضع کی جائے ۔2۔صوبائی سطح پر انسداد گدا گری ہاؤس یا بحالی مراکز قائم کیے جائیں۔3۔بے سہارا اور مجبور گدا گروں کو فنی تربیت ، بحالی اور معاشی مدد فراہم کی جائے۔4۔منظم گداگر گروہوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔5۔اس مسئلے پر عملدرآمد کے لیے بین المحکماتی کوآرڈی نیشن کو فعال کیا جائے۔ |
4. |
جناب محمد شعیب صدیقی: |
23 جولائی 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنتہ الہندوستان کی سرکوبی کے لیے کامیاب آپریشن کیا جس میں کئی دہشت گرد واصل جہنم ہوئے اور ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا اعلی رتبہ پایا ۔یہ ایوان شہادت کا رتبہ حاصل کرنے پر میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کے اعلی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے ۔ |
فوری اہمیت کے حامل معاملات
قواعد انضباط و کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 113۔اے کے تحت اراکین فوری اہمیت کےحامل معاملات اُٹھائیں گے۔
لاہور |
چودھری عامر حبیب |
مورخہ: 28 جولائی 2025 |
سیکرٹری جنرل |