Press Release Details

Print

17th December 2008

Participation of Mr. Speaker as Special Guest in the Inter Schools Debate Competition under the supervision of Ministry of Human Rights

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 17دسمبر2008

 

            سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے آج وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام ”بین المدارس تقریر ی مقابلہ “میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی سپیکر نے کہا کہ افواج پاکستان تمام قسم کی بیرونی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔حب الوطنی ‘ عوام کی خدمت ‘ امانت اور فرض شناسی کے جذبہ سے سر شار قوم کا دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا آغاز ہو چکا ہے ہم نے ایک ناقابل تسخیر قوم بننا ہے اپنے ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر والا مثالی پاکستان بناناہے ۔انہوں نے کہاکہ بچے مستقبل کے معمار ہیں بچوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کی تجاویز سن کر سپیکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سنجیدگی سے ان تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے مناسب کارروائی عمل میں لانی چاہیے ۔ہمارے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔اس سے قبل بھی انہیں پنجاب کی ترقی کے لیے ایک موقع ملا تھا مگر بد قسمتی سے آمریت پسند قوتوں نے جمہوریت کو سبو تاژ کیا ۔مگر یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کے غیور عوام نے18 فروری2008 کوووٹ کی طاقت سے جمہوریت مخالف قوتوں کا کڑا احتساب کیا۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607