Press Release Details

Print

26th September 2009

قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں سے چائنہ کے وفدکی ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 26ستمبر2009

 

 

قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں سے چائنہ کے وفد نے سیچن چانگ ہانگ الیکٹرک کمپنی کے ایم ڈی یارک سن وانگ(Yorkson Wang) کی قیادت میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رانا مشہود احمد خاں نے یارک سن وانگ کوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ جہالت ‘ پسماندگی ‘ غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ‘تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ قائم مقام سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت ‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ رانامشہو احمدخاں نے وفد کوپنجاب اسمبلی کے ایوان‘ لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اورپنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کاماڈل بھی دکھایا ۔یارک سن وانگ نے مہمان نوازی پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک بھی موجود تھے۔

 

 

قائم مقام سپیکر رانا مشہود احمد خاں کی پشاور اور بنوں میں ہونے والےبم دھماکوں کی شدید مذمت اور اظہار افسوس

 

 

قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں نے پشاوراور بنوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس گھناوٴنی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ تخریب کار پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تاہم پاکستانی قوم دشمن کے نا پاک ارادوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ دہشت گردی کے یہ المناک سانحے ملکی سا لمیت کے خلاف منظم اور گھناوٴنی سازش ہے ۔قائم مقام سپیکر نے کہا کہ تخریب کار عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ رانا مشہود احمد خاں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607