Press Release Details

Print

29th October 2009

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا ایک مقامی ہوٹل میں چھٹی ایشیائی بفیلو کانگر س سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 29 اکتوبر 2009

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ دنیا کے تما م مذاہب دہشت گردی کے خلاف امن ومحبت کا درس دیتے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ پاکستانی امن پسند قوم ہیں ۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے قوم متحد ہے ۔ تخریب کار اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہارسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ایک مقامی ہوٹل میں چھٹی ایشیائی بفیلو کانگر س سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکے کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب کیا جارہا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ہم تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ لائیوسٹاک پاکستان کی معیشت کا بنیادی جز و ہے۔ ہمارا ملک دودھ پیدا کرنے والا دنیاکا چوتھابڑا ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دودھ کی پیداواری صلاحیت 43بلین لیٹر سالانہ ہے سپیکرنے کہا معاشی چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت پنجاب خود کفالت، معاشی، خوشحالی، د یہی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے لئے لائیوسٹاک کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر احمد علی اولکھ، و یٹنری اینیمل سائنسز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نوازاور سیکر ٹری لائیوسٹاک نے بھی خطاب کیا۔

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607