Press Release Details

Print

2nd November 2009

Condemnation of Mr. Speaker on the suicide attack on Mall Road, Rawalpindi

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 02 نومبر 2009

سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی راولپنڈی مال روڈ پر نیشنل بینک میں ہونے والےدھماکے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے راولپنڈی مال روڈ پرنیشنل بینک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرعوام کو کسی طرح بھی خوفزدہ نہیں کر سکتے ۔ دہشت گردی کا یہ المناک سا نحہ جمہوریت اور ملکی سا لمیت کے خلاف منظم اور گھناوٴنی سازش ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ تخریب کار بالآخر ناکام ہونگے۔ رانا محمد اقبال خاں نے دہشت گردی کی اس کاروائی میں متا ثرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607