Press Release Details

Print

8th May 2014

Press Release Deputy Speaker 08-05-2014

No.PAP/PRO/Deputy Speaker/14/63


پریس ریلیز۔8مئی2014

 لاہور( ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان نے علی اوست ہاشمی گورنر سیستان بلوچستان ایران ،سید مہدی بنی زادے ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیاوزارت خارجہ ایران اورمحمد حسین بنی اسدی کونسل جنرل اف ایران پنجاب کے ہمراہ آئے 4رکنی وفد سے پنجاب اسمبلی کے کانفرنس روم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے علی اوست ہاشمی گورنر سیستان بلوچستان ایران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ دونوں ممالک مختلف ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور ان ممالک کے عوام آپس میں محبت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھا کر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے ۔اس حوالے سے حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی کاوشوں سے بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ ملک بھرمیں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ موجودہ حکومت نے توانائی ، لائیوسٹاک ، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اور روز گار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔شیر علی خان گورچانی نے پنجاب حکومت کی جانب سے حاجی پور ضلع راجن پور میں 20بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کرنے کے لئے 67.5ملین روپے کی خصوصی امداددینے پر ایران کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ یہ ہسپتال جون 2014تک مکمل ہو جائے گا۔ اس موقع پر علی اوست ہاشمی گورنر سیستان بلوچستان ایران نے پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی وسعت اور گہرائی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا معاشی تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ سید مہدی نبی زادے ڈائریکٹر جنرل ساوتھ ایشیاوزارت خارجہ ایران نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکومت کے ساتھ ملکر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔محمد حسین بنی اسدی کونسل جنرل اف ایران پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت کی بدولت پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 

ر اؤ ماجد علی

افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

فون نمبر: 042-99200313 فیکس نمبر:042-99200314

موبائل نمبر:03008811898