Press Release Details

Print

1st October 2013

Press Release Deputy Speaker 01-10-2013

No.PAP/PRO/Deputy Speaker/13/105


پریس ریلیز یکم اکتوبر 2013


قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرادار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سی130- طیاروں اور پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اشیاء بھجوائی جا رہی ہیں جبکہ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء اور متعلقہ افسران امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور لسبیلہ میں رابطہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع آواراں میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت چودھری شفیق،صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحیدآرائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی عاطف مزاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کی قیادت میں اشیاء ضروریہ کے 20 امدادی ٹرک آج حب پہنچے۔سرادار شیر علی خان نے امدادی سامان زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا اور متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا۔انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے دیا ہے تاکہ ہر متاثرہ علاقہ اور خاندانوں کو امدادی سامان،ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں ،متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے تعاون سے ہسپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ ،ادویات ، ڈاکٹرز اور نرسز کا انتظام کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ایسے افراد جو زلزلہ میں زخمی ہو گئے تھے انہیں ہسپتال میں طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہے ۔جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر پنجاب حکومت امدادی سامان کے ٹرک بھجوا رہی ہے جو کہ متاثرین میں تقسیم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زلزلے سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زلزلہ متاثرین کی امداد ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے۔ قدرتی آفات سے آنے والی تباہی سے انسانی ہمدردی اور قومی سوچ کے جذبے کے ساتھ ہی نمٹا جاسکتا ہے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر امداد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی دل کھول کر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی فنڈ میں رقوم جمع کرا رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائی جانے والی ٹیم متاثرہ علاقوں میں دن رات کام کر رہی ہے۔

 

ر اؤ ماجد علی

افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

فون نمبر: 042-99200313 فیکس نمبر:042-99200314

موبائل نمبر:03008811898