Press Release Details

Print

26th March 2015

Press Release 26-March-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/08

لاہور۔(پریس ریلیز) 26 مارچ 2015

 

عوامی خدمت کے جذبہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر کا اسمبلی افسران سے خطاب

 

 سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سٹاف کی ٹریننگ اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عوامی خدمت کے جذبہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رائے ممتاز حسین بابرنے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر کل 27مارچ2015 سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالے سے اسمبلی سیکورٹی اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیکرٹری اسمبلی نے سیکورٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنائیں۔ سرکاری افسران اور میڈیا کو اسمبلی انٹری پاس کی بنیاد پر اسمبلی احاطہ میں آنے کی اجازت دیں۔ اس موقع پرPPRAکے تربیت یافتہ پنجاب اسمبلی کے افسر حسابات عبدالصمد باجوہ نے اکاؤنٹس سے متعلق ایشوزپر بر یفنگ دی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

 

(عبدالقہار راشد(

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750
 موبائل نمبر 03004284607