پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14 اکتوبر 2008ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا گورنر ہاوٴس میں قائم مقام گورنر پنجاب کے عہدے کی تقریب حلف برداری

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 14 اکتوبر 2008

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے آج سہ پہرتین بجے گورنر ہاوٴس میں قائم مقام گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس سیّد زاہد حسین نے ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں صوبائی وزراء ‘اراکین اسمبلی و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ سول و پولیس افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 

          قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی نے ریسکیو1122 کے چار سال مکمل ہونے پر ایمرجنسی سروسز ڈے کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے حالات سے نبرد آزماہونے کے لیے ریسکیو 1122 کے پیشہ ورانہ سٹاف کی اچھی کارکردگی کی بدولت ٹریفک حادثات‘ بم دھماکے ‘ آگ‘ عمارتوں کے گرنے کے واقعات اور دیگر ایمرجنسیز میں کئی قیمتی جانوں کو بچایا گیا ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی 1122 ریسکیو کی سروسز شروع ہونی چاہیے۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری ہوم اور ایمرجنسی سروس1122 کے ڈائریکٹر جنرل رضوان نصیر بھی موجود تھے۔

 

          بعد ازاں سپیکر نے قائد اعظم لاء کالج میں ”اسمبلی میں سپیکر کے کردار“ کے عنوان پر لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں سپیکر” کسٹوڈین آف دی ہاوٴس “ہوتا ہے ۔خودمختاری اور غیر جانبداری سپیکر کے عہدے کے دو اہم اوصاف ہیں ہاوٴس کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا سپیکر کی ذمہ داری ہے۔ ہاوٴس میں تمام ممبران سے مساوی سلوک کرنا اور غیر پارلیمانی ریمارکس کو حذف کرنا سپیکر کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے ۔قانون سازی کے عمل میں گورنمنٹ اور اپوزیشن کے درمیان زیر بحث ایوان کے اندر اور ایوان سے متعلق تمام معاملات میں سپیکر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے جسے چیلینج نہیں کیا جا سکتا سپیکر نے مزید کہا کہ وکالت انتہائی اہم پیشہ ہے ۔وکلاء عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں عوام کی خدمت ‘ عبادت سمجھ کر کریں اور پاکستان کی ترقی ‘ خوشحالی ‘بقاء اور استحکام کے لیے دل و جان سے کوشش کریں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خاتمہ کے لیے وکلاء کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ سپیکر نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے وکلاء کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

          علاوہ ازیں سپیکر کے قائم مقام گورنر بننے کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں کے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر:

042-9200310

فیکس نمبر:

042-920475

 

موبائل نمبر :0300-4284607

 

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات