Allotment of Question Days for 28th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
چودھری عامر حبیب
سیکرٹری جنرل
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ پنجاب /جملہ وزراصاحبان،پارلیمانی سیکرٹری، حکومت پنجاب
2۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔جمیع اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: 6992PAP/QB-6/2024/
مورخہ:17جولائی 2025
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کےتحت بروزجمعتہ المبارک مورخہ18جولائی 2025 سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
محکمہ جات |
دن مع تاریخ |
نمبر شمار |
اوقاف ومذہبی امور |
جمعتہ المبارک 18جولائی 2025 |
1 |
آبکاری ،محصولات وانسداد منشیات |
منگل 22جولائی 2025 |
2 |
امورپرورش حیوانات وڈیری ڈویلپمنٹ |
بدھ 23جولائی 2025 |
3 |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(محمد اشفاق )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)