Revised Allotment of Question Days for 26th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
مزید پروگرام
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/931
مورخہ 09 فروری 2017
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئےمزید ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ :ص الف پ /ش س ۔(6)/14/315مورخہ 17جنوری 2017کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیر 23۔جنوری 2017ءسےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر 13فروری 2017 |
مواصلات وتعمیرات |
2 |
منگل 14فروری 2017 |
مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو) |
3 |
بدھ 15فروری 2017 |
ٹرانسپورٹ |
4 |
جمعرات 16فروری 2017 |
ایس اینڈ جی اے ڈی |
5 |
جمعتہ المبارک17فروری 2017 |
داخلہ |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(فیصل بلال )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)