نوٹیفکیشن تفصیل

پرنٹ کریں

14 نومبر 2019ء  |  نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18//8452

Allotment of Question Days for 16th Session

سولہواں  اجلاس                                                    فون نمبر99204252

صوبائی اسمبلی پنجاب

تقدیم فائق

منجانب

       محمد خان بھٹی    

سیکرٹری

بخدمت

       وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب

      2۔جملہ پارلیمانی   سیکرٹری   صاحبان ،حکومت پنجاب

      3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب

  4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب

  نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18//8452

      مورخہ 14۔نومبر 2019

موضوع:  اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق  سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین

محترمی!

    حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیرمورخہ18نومبر 2019سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات  سے  متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔

نمبر شمار

دن مع تاریخ

                  محکمہ جات

1

پیر18نومبر2019

جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری

2

منگل 19نومبر2019

سپیشلائز  ڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

3

بدھ 20نومبر2019

جیل خانہ جات

4

جمعرات 21نومبر2019

صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری

5

جمعتہ المبارک 22نومبر2019

زراعت

6

پیر 25نومبر2019

آبپاشی

7

منگل 26نومبر2019

لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ

 

8

بدھ 27نومبر2019

سکولز ایجوکیشن

9

جمعرات 28نومبر2019

مواصلات وتعمیرات 

10

جمعتہ المبارک 29نومبر2019

اوقاف و مذہبی امور

11

پیر 2دسمبر2019

محنت وانسانی وسائل

12

منگل 3دسمبر2019

سماجی بہبود و بیت المال

13

بدھ 4دسمبر 2019

سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن

 

اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ  جات  کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔

 

  (عرفان یوسف ساہی)

اسسٹنٹ سیکرٹری  (سوالات)

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات