Revised Allotment of Question Days for 35th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
نظرثانی شدہ (دوئم)
منجانب
مقصود احمد ملک
سیکرٹری
بخدمت
1-جناب وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2- جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3- قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4-اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /12/06/870
مورخہ 29 فروری 2012
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کاتعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ/ش س/12/06/772 مورخہ25فروری2012 کے تسلسل میں، حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت1997کے قاعدہ نمبر51کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لئے حسب ذیل مزیدنظرثانی شدہ پروگرام متعین فرمایا ہے:ـ
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعرات یکم مارچ2012 |
آبپاشی |
2 |
جمعتہ المبارک 2 مارچ2012 |
مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو) |
3 |
پیر 5 مارچ 2012 |
صحت |
4 |
منگل 6 مارچ 2012 |
زراعت |
5 |
بدھ 7 مارچ 2012 |
سکولز ایجوکیشن |
6 |
جمعرات 8 مارچ 2012 |
اوقاف اور بیت المال |
7 |
جمعتہ المبارک 9 مارچ 2012 |
صنعت اور کان کنُی و معدنیات |
8 |
پیر 12مارچ 2012 |
مواصلات وتعمیرات |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)