Allotment of Question Days for 42nd Session
42واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
مقصود احمد ملک
سیکرٹری
بخدمت
1- وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2- جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3- قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4-اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /08/01/6817
مورخہ 2نومبر2012
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیرمورخہ 5نومبر2012سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
|
1 |
پیر5نومبر2012 |
صحت |
|
2 |
منگل6نومبر2012 |
یوتھ آفیئرز،سپورٹس،آثار قدیمہ و سیاحت |
|
3 |
بدھ7نومبر2012 |
امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ |
|
4 |
جمعرات 8نومبر2012 |
خوراک |
|
5 |
پیر12نومبر2012 |
خزانہ اور جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری |
|
6 |
منگل13نومبر2012 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
|
7 |
بدھ14نومبر2012 |
ہائر ایجوکیشن |
|
8 |
جمعرات 15نومبر2012 |
زراعت |
|
9 |
جمعتہ المبارک 16نومبر2012 |
سکولز ایجوکیشن |
|
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)