Allotment of Question Days for 43rd Session
واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
مقصود احمد ملک
سیکرٹری
بخدمت
1- وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2- جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3- قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4-اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /08/01/7545
مورخہ 11دسمبر2012
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعرات مورخہ 13دسمبر2012سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعرات 13دسمبر2012 |
امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ |
2 |
جمعتہ المبارک14دسمبر2012 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
3 |
پیر 17دسمبر 2012 |
خزانہ اور جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری |
4 |
منگل 18دسمبر 2012 |
سکولز ایجوکیشن |
5 |
بدھ19دسمبر 2012 |
زراعت |
6 |
جمعرات 20دسمبر 2012 |
ہائر ایجوکیشن |
7 |
جمعتہ المبارک 21دسمبر2012 |
ایس اینڈ جی اے ڈی |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)