Notification Detail

Print

27th January 2016  |  نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/626

Allotment of Question Days for 19th Session

19واں اجلاس                                                      فون نمبر99204252

صوبائی اسمبلی پنجاب

تقدیم فائق

منجانب

        رائے ممتاز حسین بابر  

سیکرٹری

بخدمت

        وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب

      2۔ جملہ  پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب

      3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب

      4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب

      نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/626

      مورخہ 27 جنوری 2016ء

موضوع:   اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین

محترمی!

      حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب  سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعتہ المبارک  مورخہ29 جنوری 2016سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے  اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات  سے  متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل  پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔

نمبر شمار

دن مع تاریخ

        محکمہ جات

1

جمعتہ المبارک 29جنوری2016

1۔امور پرورش حیوانات  وڈیری ڈویلپمنٹ     2۔تحفظ ماحول

2

پیریکم فروری2016

ہائر  ایجوکیشن

3

منگل2فروری2016

1۔ صنعت،تجارت و سرمایہ کاری  2۔ جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری

4

بدھ 3فروری 2016

1۔زراعت       2 ۔یوتھ آفیئر سپورٹس،آثارقدیمہ  اور سیاحت

5

جمعرات4فروری2016

1۔اوقاف و مذہبی امور         2۔ آبکاری و محصولات

6

پیر8فروری2016

1۔مواصلات وتعمیرات        2۔ سپیشل ایجوکیشن

7

منگل 9فروری2016

مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو)

8

بدھ 10فروری2016

صحت

9

جمعرات 11فروری2016

ہاؤسنگ وشہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ

10

جمعتہ المبارک 12فروری2016

داخلہ

       اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ  جات  کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔

 

(زاہد حسین بٹ)

اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)