Allotment of Question Days for 42nd Session(2nd Revised)
فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
مزید پروگرام (دوئم)
منجانب
عنایت اﷲلک
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)/18/7458
مورخہ12۔نومبر 2022
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)18/7221مورخہ 31۔اکتوبر2022کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نےقواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کےتحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر 14نومبر 2022 |
داخلہ |
2 |
منگل 15نومبر 2022 |
امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ |
3 |
بدھ 16 نومبر 2022 |
خوراک |
4 |
جمعرات 17نومبر 2022 |
زراعت |
5 |
جمعتہ المبارک 18نومبر 2022 |
سکولز ایجوکیشن |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(فوزیہ وقار )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)