Allotment of Question Days for 11th Session
گیارہواں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18/5419
مورخہ 11۔جولائی 2019
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزپیر مورخہ15جولائی 2019سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر 15جولائی 2019 |
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر |
2 |
منگل16جولائی 2019 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
3 |
بدھ 17جولائی 2019 |
مواصلات وتعمیرات |
4 |
جمعرات 18جولائی 2019 |
سکولز ایجوکیشن |
5 |
جمعتہ المبارک 19جولائی 2019 |
محنت وانسانی وسائل |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عادل شہزاد)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)