پروفائل

پرنٹ کریں

رانا مشہود احمد خان

پی پی-152 ( لاھور-IX )

اسمبلی دور : 2018-اب تک(17ویں اسمبلی)

  • تعلیمی قابلیت
  • ایل ایل بی
  • پارٹی
  • ای میل
  • pp.152@pap.gov.pk
  • والد کا / شوہر کا نام
  • رانا عبدالرحیم خان
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • تاریخ پیدائش
  • 26  اگست 1966ء
  • پیدائش کی جگہ
  • لاھور
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 15  اگست 2018ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

رانا مشہود احمد خان ولد رانا عبدالرحیم خان 26 اگست 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔آپ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کی نیک مقاصد کےلئے جدوجہد اور ایثار کرنے کی لمبی روایات /تاریخ ہے ۔ آپ کے دادا رانا عنائیت خان کپور تھلہ ریاست کی دستور ساز اسمبلی کے رکن رہے ۔ آپ کے والد سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ، پاکستان بار کونسل کے ممبر رہے ۔ رانا مشہود احمدخان نے 1991 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔بطور ایڈووکیٹ 2001 میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رہے اور بار کی تاریخ میں سب سے کم عمر نوجوان سیکرٹری ہونے کا شرف حاصل رہا ۔آپ بین الاقوامی بار ایسوسی ایشن کے ممبر بھی ہیں ۔آپ نے 1993 میں بطور چیئرمین لیگل ایڈکمیٹی ، چیئرپرسن اے آر ڈی لیگل کمیٹی اور صدر لائیر فورم پنجاب بھی خدمات سرانجام دیں ۔ آپ 2002-07 اور 2008-13 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2008-13 کے دوران ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔2018 کے عام انتخابات میں مسلسل چوتھی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ آپ 2013 تا 2018 تک وزیر برائے سکول ایجوکیشن فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔آپ نے 20-06-2014 تا 13-10-2014 وزارت قانون و پارلیمانی امور کا اضافی چارج بھی سنبھالے رکھا ۔

مستقل پتہ

  1. 12-B, Aikman Road, GOR-I, Lahore.
  2. 199 Lane 10, Askari Housing Complex Walton, Gulberg-III, Lahore.

رہائشی :  042-99213124-125 , موبائل :  0300-8429560

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
صوبائی اسمبلی پنجاب ڈپٹی اسپیکر 2008-2013
پنجاب گورنمنٹ Minister for Law & Parliamentary Affairs 20th June 2014 to 13 October 2014
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے / صوبائی وزیر 2013-2018

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
دادا رانا عنایت خان، ممبر قانون ساز اسمبلی

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات