پروفائل

پرنٹ کریں

میاں محمد شعیب اویسی

پی پی-252 ( بہاولپور-VIII )

اسمبلی دور : 2018-اب تک(17ویں اسمبلی)

  • تعلیمی قابلیت
  • ایف اے
  • پارٹی
  • ای میل
  • pp.252@pap.gov.pk
  • والد کا / شوہر کا نام
  • میاں شہاب الدین اویسی
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • تاریخ پیدائش
  • 06  اگست 1971ء
  • پیدائش کی جگہ
  • بہاولپور
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 15  اگست 2018ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

میاں محمد شعیب اویسی ولد میاں شہاب الدین اویسی 06 اگست 1971 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور سے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی ۔آپ نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1996 میں بطور چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بہاولپور سے کیا 1998-2000کے دوران رکن ضلع کونسل بہاولپور رہے 2001-05 میں ناظم یونین کونسل نمبر29خانقاہ شریف 2005-09کےدوران تحصیل ناظم بہاولپور صدر،2003-05کے دوران چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بہاولپور اور 2005 میں بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض سرانجام دئیے ۔آپ برصغیر کے مشہور صوفی حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی کی اولاد ہیں اور بہاولپور کے معروف سیاسی خاندان سے تعلق ہے ۔آپ ایک زمیندار اور کاروباری شخصیت ہیں جو 2018 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری دفعہ  رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ کے والد میاں شہاب الدین اویسی 1985-88،1988-90،1990-93،1993-96کے دوران مسلسل چار بار رکن پنجاب اسمبلی رہے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ ،فزیکل اینڈ انوائرمینٹل پلاننگ ،پلاننگ اور ڈویلپمنٹ اینڈ اوقاف فرائض سر انجام دئیے ۔آپ کے دادا میاں محمد قاسم اویسی نے 1956-58کےد وران بطور رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان خدمات سر انجام دیں ۔آپ کے ماموں میاں سردار احمد اویسی 1972-77 اور 1977کےد وران رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔آپ کے چچا میاں نجیب الدین اویسی نے 1997-99کےد وران بطور رکن پنجاب اسمبلی 2000-04کے دوران تحصیل ناظم بہاولپور خدمات سر انجام دیں اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں ۔آپ کے ایک اور چچا میاں سیف الله اویسی 2002-04کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔

مستقل پتہ

  1. Near Darbar Sharif, Mohkum-Din-Serani, Khanqua Sharif, Tehsil & District: Bahawalpur

رہائشی :  0622-730626 , موبائل :  0300-9681750

موجودہ پتہ

  1. Mohkum House, Model Town-A, Street No. 10/A Bahawalpur

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
مارکیٹ کمیٹی چئیرمین ضلع بہاولپور 1996
ضلع کونسل ممبر ضلع بہاولپور 1998-1999
لوکل گورنمنٹ ناظم یونین کونسل خوانقواہ شریف 2001-2005
مارکیٹ کمیٹی ایڈمنسسٹریٹر ضلع بہاولپور 2004-2005
لوکل گورنمنٹ تحصیل ناظم بہاولپور 2005-2009
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 2013-2018

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
دادا میاں قاسم اویسی صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان ایم پی اے 1956-58
والد میاں شہاب الدین اویسی صوبا ئی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 1985-88, 1988-90, 1990-93, 1993-96
ماموں میاں سردار احمد اویسی صوبا ئی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 1972-77, 1977
چچا میاں نجیب الدین اویسی صوبا ئی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 1997-99
چچا Mian Najeeb-ud-Din Awaisi قومی اسمبلی پاکستان ایم این اے 2013-2018, 2018 - till Date
چچا میاں سیف اللہ اویسی صوبا ئی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 2002-07

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات