پرنٹ کریں

صوبائی اسمبلی پنجاب

قواعد لائبریری صوبائی اسمبلی  پنجاب 2005

  مختصر عنوان  اور آغاز نفاذ :۔ (1) یہ قواعد ’’قواعد لائبریری   صوبائی اسمبلی  پنجاب  2005‘‘ سے موسوم کیے جائیں ۔

(2) یہ فوری طور پر نافذالعمل  ہوں گے ۔

2۔ تعریفات :۔ قواعد  ہذ امیں ، تاآنکہ  سیاق وسباق  بصورت دیگر  متقاضی ہو :۔

(اے) ’’رکن ‘‘ سے مراد رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ہے ؛

(بی ) ’’ریفرنس بک ‘‘ سےمرادایسی کتاب ہے جو معلومات  کےلئے کنسلٹ کی جائے  اور اس میں ڈکشنریاں ، انسائیکلو پیڈیاز ، چارٹ ، نقشہ جات ، سالانہ کیلنڈر، گزٹ ، سالانہ کتب ، پی ایل ڈیز ،اے آئی آرز، کمیاب کتب ، ایک والیم  سے زائد پر مشتمل  کتب شامل  ہیں جنہیں  لائبریرین  ریفرنس  بک  ڈیکلئیر کرے ؛

(سی ) سیکرٹری ‘‘ سےمراد  اسمبلی کا سیکرٹری  ہے اور اس میں ایسا شخص   بھی شامل ہے  جو وقتی طور پر  سیکرٹری  کے فرائض  سرانجام  دے رہا ہو؛

(ڈی ) ’’استعمال کنندہ ‘‘ سے مراد قواعد  ہذا  کے تحت لائبریری   استعمال  کرنے والا شخص   ہے جس میں رکن بھی شامل ہے ؛

  لائبریری  کے اوقات :۔ (1) لائبریری پنجاب اسمبلی  سیکریٹریٹ  کے وقتاً فوقتاً نوٹیفائیڈ  دفتری اوقات  کے دوران کھلی رہے گی ۔

(2) وہ ایام  جن میں اسمبلی  کا اجلاس ہو رہا ہو ، لائبریری  اجلاس کےملتوی ہونے تک  کھلی رہے گی ۔

  لائبریری    استعمال کنندہ:۔ اسمبلی  لائبریری  بالخصوص  اراکین اسمبلی  اوراسمبلی سیکریٹریٹ  کے سیکرٹری  /ایڈیشنل سیکرٹری  استعمال  کریں گے بشرطیکہ :

     (i) حکومت پنجاب  کے تمام سیکرٹری /ایڈیشنل سیکرٹری صاحبان  اور صوبائی اسمبلی پنجاب  کے سابقہ اراکین  اسمبلی   کو دفتری اوقات  میں لائبریری  استعمال کرنے کی اجازت  ہوگی  لیکن وہ لائبریری  سے کتب اور مطبوعات مستعار  لینے  کے حقدار  نہ ہوں گے ؛اور

     (ii) پوسٹ گریجویٹ  طلباء  اور ریسرچ سکالرز  کو  اداروں  کے سربراہان  کی سفارش  پر عزت مآب  سپیکر  کی پیشگی  منظوری  سے اجلاس کے ایام  کے ماسوا  لائبریری  کنسلٹ  کرنے کی اجازت  دی جاسکتی ہے ۔

  کتاب مستعار لینے  کا دورانیہ :۔ کوئی بھی رکن  بیک وقت  تین کتب  دو ہفتہ (15یوم )کےلئے مستعار  لے سکتا ہے  اور مستعار لینے والے  کو پندرہ یوم  کا گریس پیریڈ  بھی دیا جاسکتا ہے ۔

  ریفرنس بک :۔ریفرنس بک  کو اسمبلی سے باہر  لے جانے کی اجازت نہ ہوگی  اور تمام  ریفرنس  بکس  کو بطور ’’ریفرنس  بک ‘‘ سٹیمپ  کیا جائے گا  جو لائبریرین  کی جانب سے جاری نہ  کی جائیں گی ۔

 

7۔ کتاب کی طلبی :۔ اگر پہلے سے مستعار  پر جاری کی گئی  کسی کتاب  کی کسی اہم یا فوری  مقصد  کے لئے ضرورت  ہوتو لائبریرین  کسی بھی  وقت اسے طلب کرسکتا ہے اور استعمال کنندہ  کی جانب سے کتاب  فوری طور پر  واپس  کی جائے گی ۔

  ایشورجسٹر :۔ اراکین  کو کتابیں  جاری کرنے کےلئے  ایک مستعار  رجسٹر برقرار  رکھاجائے گا  جو کتابیں  ادھار لیتے وقت  مستعار  رجسٹر میں  متعلقہ  اندراج  میں اپنے دستخط کریں گے ۔ کتابوں کی واپسی  کے وقت ،رکن  اس امر کا  اطمینان  کرے گا کہ  مذکورہ کتب  کو رجسٹر  سے خارج  کردیا گیا ہے ۔

  کتاب کا ازسرنو اجراء:۔ کسی ڈیفالٹر  استعمال کنندہ  کو کوئی  اضافی  کتب /طباعت   اس وقت تک جاری نہیں کی جائے گی  جب تک وہ اپنے ذمہ کتاب /طباعت واپس نہیں کرتا ، کتب کو دوبارہ جاری کیا جاسکتا ہے  بشرطیکہ  اس کی کسی دوسرے  استعمال کنندہ  کی جانب سے ڈیمانڈ نہ ہو ۔ مقصد ہذا کےلئے ، کتب  کاؤنٹر  پر واپس کی جائیں گی  اور حقیقی مستعار  عرصہ  کے لئے  دوبارہ  جاری کی جائیں گی ۔

10۔ کتب کی واپسی  کےلئے یاد دہانی :۔ مستعار عرصہ  کی  میعاد  کے خاتمہ  کے بعد ، لائبریرین  کتاب  کی واپسی  کے لئے باقاعدگی  سے یا د دہانی مراسلہ   جاری کرے گا۔

11۔ استعمال کنندہ  سے ریکوری :۔ اگر اجراء کی تاریخ  سے تین ماہ  کے عرصہ  کے اندر کتاب یادیگر  اشاعت  لائبریری  کو واپس نہیں کی جاتی  تو اسے  گمشدہ  تصور کیا جائے گا  اور اس کے بعد  متعلقہ فرد سے ضروری  ریکوری شروع کی جائے گی ۔

12۔ ممانعت :۔ کتاب پر کسی  بھی قسم  کا نشان ، انڈرلائن  کرنا  یا کچھ لکھنا  سختی سے منع ہے ۔

13۔ استعمال کنندہ  کی ذمہ داری :۔ کتاب ادھار  لینے والا شخص  کتاب کو پہنچنے والے  کسی بھی نقصان/ضرر کا ذمہ دار ہوگا  اور لائبریرین  استعمال کنندہ  کو یاتو کتاب  بدلنے  یا نقصان ادا کرنے  کا کہے گا ۔

14۔ تجاویز کی کتاب :۔ تجاویز  کی کتاب لائبریری  میں رکھی جائے گی  جس میں اراکین /استعمال کنندگان  اپنی تجاویز ، اگر کوئی ہوں  ،تحریر کریں گے ۔لائبریرین  وقتاً فوقتاً اراکین  /استعمال کنندگان  کی جانب سے  دی جانے والی  تجاویز  کو سیکرٹری  کے نوٹس  میں لائے گا ۔

15۔ خاموشی :۔ استعمال کنندگان  لائبریری  میں مکمل  طور پر خاموش  رہیں گے ۔

16۔ تمباکو نوشی وغیرہ :۔ لائبریری  کے تمام حصوں  میں تمباکو نوشی اور کھانا پینا منع ہے ۔

17۔ منسوخی :۔  پنجاب اسمبلی  لائبریری  کے موجودہ قواعد  کو بذریعہ  تحریر ہذا منسوخ کیاجاتا ہے ۔

 

                                                  سیکرٹری

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025