باب نمبر 2: اجلاس طلب کرنا، ملتوی کرنا، کورم،اراکین کی سیٹوں کی ترتیب، حلف برداری اور حلف رجسٹر

باب2

 

 

 

 

 

اجلاس طلب کرنا، برخاست کرنا، کورم، حلف برداری ، حلف رجسٹراوراراکین کی سیٹوں کی ترتیب

  

[1]]  اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا :۔(1) جب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، تو سیکرٹری گزٹ میں  نوٹیفکیشن کی اشاعت کرائے گا جس میں اجلاس کی تاریخ، وقت اور مقام کی تصریح ہو گی اور جہاں تک ممکن ہو، ہر رکن کو ایک نوٹس بھی جاری  کرے گا۔

(2)   اگر اسمبلی کا اجلاس طلب کئے جانے اور نوٹیفکیشن کی تاریخ کا درمیانی عرصہ  دس دن سے کم ہو تو سیکرٹری ذیلی قاعدہ (1)میں مذکور تفصیلات کا ریڈیو، ٹیلی وژن اور پریس کے ذریعے اعلان بھی کرائے گا۔

4۔   اسمبلی کے اجلاس  کوغیر معینہ مدت کے لئے برخاست  کرنا :۔جب اسمبلی  کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے برخاست کیا جائے  تو سیکرٹری نوٹیفکیشن  کے ذریعے  اسے گزٹ  میں شائع کروائے گا ۔ [

  کورم۔  (1)  اگر اسمبلی کے اجلاس کے دوران کسی وقت سپیکر کی توجہ اس امرکی جانب مبذول کرائی جائے کہ اسمبلی میں حاضر اراکین کی تعداد کل اراکین کی تعداد کے ایک چوتھائی سے کم ہے تو وہ اس اجلاس کی کارروائی معطل کر دے گا اورپانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دے گا اور اگر متذکرہ وقت کے بعد بھی کورم پورا نہ ہو تو وہ اجلاس کو پندرہ سے تیس منٹ تک کے لئے ملتوی کر دے گا۔

 (2)اگر مذکورہ وقت کے ختم ہونے کے بعد دوبارہ گنتی کرنے پر بھی یہ پتہ چلے کہ کورم پورا نہیں ہے تو سپیکر، موقع کی مناسبت سے اجلاس کو دوسرے یوم کار تک یا غیر معینہ عرصے کے لئے ملتوی کر دے گا:۔

مگر شرط یہ ہے کہ اگر سرکاری کارروائی کی سرانجام دہی کے سلسلے میں اسمبلی کے شام کے اجلاس کا انعقاد پہلے ہی طے پا چکا ہو تو اسمبلی کو شام کے اجلاس کے وقت تک کے لئے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

  اراکین کی حلف برداری:۔ (1) عام انتخابات کے بعد اسمبلی کے پہلے اجلاس میں  اسمبلی  کے رکن کے طور پر منتخب ہونے والے اشخاص، جو اس وقت حاضر ہوں،آئین کے تیسرے گوشوارے میں مندرج فارم کے مطابق اسمبلی کےسامنے حلف اٹھائیں گے۔

 (2) ذیلی قاعدہ(1) کے تحت منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت سبکدوش ہونے والا سپیکر یا اس کی عدم موجودگی میں ایسا شخص کرے گا جسے گورنرنامزد کرے گا۔

(3)   اگر ذیلی قاعدہ (2)کے تحت نامزد کردہ شخص اسمبلی کا نو منتخب رکن ہو  تو ذیلی قاعدہ(1)کے تحت اسمبلی کے دیگر منتخب اشخاص کے حلف اٹھانے سےپہلے وہ حلف اٹھائے گا۔

  (4) اسمبلی کے رکن کے طور پر منتخب ہونے والا ایسا شخص جس نے ذیلی قاعدہ (1)کے احکامات کے تحت پیشتر ازیں حلف نہ اٹھایا ہو وہ سپیکر یا سیکرٹری کوپیشگی اطلاع دے کر اسمبلی کے روبرو کسی بھی وقت حلف اٹھا سکتا ہے۔

   اراکین کا حلف رجسٹر:۔  اراکین کے لئے ایک رجسٹر ہو گا جس پر ہر رکن حلف  اٹھانے کے بعد سیکرٹری کی موجودگی میں اپنے دستخط ثبت کرے گا۔

  اراکین کی سیٹوں کی ترتیب:۔ (1)  ایوان میں اراکین اس ترتیب سے  بیٹھیں گے  جس کا تعین سپیکر کرے گا۔

 (2) سپیکر کے انتخاب سے قبل اس ترتیب کا تعین سبکدوش ہونے والاسپیکر یا اس کی عدم موجودگی میں سیکرٹری کرے گا۔

 

 



[1]  بذریعہ نوٹیفکیشن  نمبر PAP/Legis-1(28)/2018/09؛ شائع شدہ  پنجاب گزٹ  (غیر معمولی )مورخہ 28جون 2022

پی پی 6514 اے۔سی،  درج ذیل  کی جگہ  تبدیل  کیا گیا ۔

’’3۔      اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا۔ (1)  جب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، تو سیکرٹری گزٹ میں  نوٹیفکیشن کی اشاعت کرائے گا جس میں اجلاس کی تاریخ، وقت اور مقام کی تصریح ہو گی اور جہاں تک ممکن ہو، ہر رکن کو ایک نوٹس بھی جاری  کرے گا۔

 (2)      اگر اسمبلی کا اجلاس طلب کئے جانے اور نوٹیفکیشن کی تاریخ کا درمیانی عرصہ  دس دن سے کم ہو تو سیکرٹری ذیلی قاعدہ (1)میں مذکور تفصیلات کا ریڈیو، ٹیلی وژن اور پریس کے ذریعے اعلان بھی کرائے گا۔

       اسمبلی کا اجلاس برخاست کرنا۔  جب اسمبلی کا اجلاس برخاست کر دیا جائے تو سیکرٹری نوٹیفکیشن کے ذریعے اسے گزٹ میں شائع کرائے گا۔‘‘

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات