نشست:20  اگست 2008ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔10

Wمحرک کانام۔محترمہ ساجدہ میر،  336۔

"پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس امر کی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ صوبہ سرحد کے ضلعی ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں 19اگست2008 کو ایک شخص پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا گیا اور جب اس کا جسدِخاکی ہسپتال پہنچایا گیا تو وہاں سینکڑوں لوگ جمع تھے۔ اسی دوران کسی اذیت پسند اور دہشت گرد نے بم سے خود کش حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 30سے زائد بے گناہ اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں14افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ اس کے علاوہ ان میں 5 پولیس اہل کار بھی جاں بحق ہوئے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ اجلاس اس خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان جاں بحق ہونے والے بے گناہ اور معصوم افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا یہ اجلاس سرحد کی حکومت سے بھی اس ہولناک واقعہ پر اظہار تعزیت کرتا ہے۔ یہ اجلاس دعاگو ہے کہ پروردگار اس قسم کے انسان کشُ واقعات میں ملوث افراد کو ہدایت دے اور پاکستان اور اس کے تمام شہریوں کو یہ ہمت اور جرات عطا فرمائے کہ وہ ان ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کر سکیں۔"

-----------------

قرار داد نمبر۔11

محرک کانام۔شیخ علاؤالدین،  پی پی۔181

"یہ ایوان حریت کانفرنس کے انتہائی مایہ ناز لیڈر شیخ عبدالعزیز اور 23 بےگناہ کشمیریوں کی ہندوستانی فوج کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025