نشست:27 فروری 2019ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرارداد نمبر: 22

 

محرک کا نام:  جناب محمد بشارت راجہ وزیر قانون

 

"صوبائی پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدود میں دراندازی کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ پاک فوج کی اس کامیاب جوابی کارروائی میں آج بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا گیا اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر یہ کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کے شاہینوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی سیاسی و فوجی قیادت نے ہمیں اپنے دفاع میں اس کارروائی پر مجبور کیا۔

 

اس کامیاب دندان شکن کارروائی کے بعد اب بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور سمجھ لینا چاہئے کہ دونوں ملکوں کی افواج میں بنیادی فرق یہ ہے کہ دشمن کی فوج موت سے خوفزدہ اور ہماری افواج جذبہ شہادت سے سرشار اور وطن کی خاطر موت کو گلے لگانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

یہ ایوان وفاقی حکومت کے ذریعے عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لئے دُنیا کا امن داؤ پر لگانے کی پاداش میں مناسب کارروائی کی جائے۔"

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات