Allotment of Question Days for 41st Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
ڈاکٹرآفتاب مقبول جوئیہ
قائم مقام سیکرٹری
بخدمت
1- وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2- جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3- قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4-اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /08/01/6047
مورخہ 12ستمبر2012
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعتہ المبارک مورخہ 14ستمبر 2012سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک14ستمبر 2012 |
داخلہ |
2 |
پیر 17ستمبر 2012 |
صحت |
3 |
منگل 18ستمبر 2012 |
یوتھ آفیئر،سپورٹس اور آثارقدیمہ و سیاحت |
4 |
بدھ 19ستمبر2012 |
امور پرورش حیوانات وڈیری ڈویلپمنٹ |
5 |
جمعرات 20ستمبر2012 |
خوراک |
6 |
جمعتہ المبارک21ستمبر2012 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)