Allotment of Question Days for 23rd Session
۲۳واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
مقصود احمد ملک
سیکرٹری
بخدمت
1-جناب وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2- جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3- قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4-اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /10/06/915
مورخہ 7 مارچ2011
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کاتعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز جمعتہ المبارک 11مارچ2011سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکموں سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام متعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
بروز جمعتہ المبارک 11مارچ2011 |
جیل خانہ جات |
2 |
پیر 14 مارچ2011 |
ہائر ایجوکیشن |
3 |
منگل 15 مارچ2011 |
تحفظ ماحول |
4 |
بدھ 16 مارچ2011 |
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن |
5 |
جمعرات 17 مارچ2011 |
منصوبہ بندی و ترقیات |
6 |
جمعتہ المبارک 18 مارچ2011 |
صحت |
7 |
پیر 21 مارچ2011 |
مواصلات و تعمیرات |
8 |
منگل 22 مارچ2011 |
آبکاری و محصولات |
9 |
جمعرات 24 مارچ2011 |
آبپاشی و قوت برقی |
10 |
جمعتہ المبارک 25 مارچ2011 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
11 |
پیر 28 مارچ2011 |
ہاؤسنگ و شہری ترقی اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
12 |
منگل 29 مارچ2011 |
صنعت ،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ |
13 |
بدھ 30 مارچ2011 |
داخلہ |
14 |
جمعرات 31 مارچ2011 |
زراعت |
15 |
جمعتہ المبارک یکم اپریل2011 |
زکوۃ و عشر اور بیت المال |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکموں کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)