Allotment of Question Days
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
مقصود احمد ملک
سیکرٹری
بخدمت
1- وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2- جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3- قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4-اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /10/06/2281
مورخہ 23اپریل 2011
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز پیر 25اپریل 2011سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر 25اپریل 2011 |
آبپاشی و قوت برقی |
2 |
منگل 26اپریل 2011 |
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)