نوٹیفکیشن تفصیل

پرنٹ کریں

31 مارچ 2015ء  |  نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/

Revised Allotment of Question Days for 13th Session

13واں اجلاس                                 فون نمبر99204252

صوبائی اسمبلی پنجاب

مزید پروگرام

منجانب

        رائے ممتاز حسین بابر  

سیکرٹری

بخدمت

       وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب

      2۔ جملہ  پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب

      3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب

      4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب

      نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/

      مورخہ 31 مارچ  2015ء

موضوع:   اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین

محترمی!

 سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)/14/2099مورخہ 26۔ مارچ 2015کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب  قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت جاری اجلاس کےدوران  صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات  سے  متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید پروگرام  کا تعین فرمایا ہے:۔

نمبر شمار

دن مع تاریخ

       محکمہ جات

1

بدھ  یکم اپریل 2015

1۔محنت وانسانی وسائل       2۔ترقی خواتین

2

جمعرات 2۔اپریل 2015

مواصلات و تعمیرات

3

جمعتہ المبارک 3۔اپریل 2015

داخلہ

4

پیر6۔ اپریل 2015

سکولز ایجوکیشن 

5

منگل 7۔ اپریل 2015

زراعت

6

بدھ 8۔ اپریل 2015

ہاؤسنگ وشہری ترقی

7

جمعرات 9۔ اپریل 2015

آبپاشی

8

جمعتہ المبارک 10 ۔ اپریل 2015

صحت

اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ  جات  کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔                         

 

(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات