پروفائل

پرنٹ کریں

سردار محمد آصف نکئی

پی پی-180 ( قصور-VII )

اسمبلی دور : 2018-اب تک(17ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • وزیر: کمیونیکیشن
    رکن: اسپیشل کمیٹی نمبر۔2
  • پارٹی
  • ای میل
  • pp.180@pap.gov.pk
  • والد کا / شوہر کا نام
  • سردار محمد عارف نکئی
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 15  اگست 2018ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

سردارمحمد آصف نکئی ولد سردار محمد عارف نکئی 28 اگست 1960 کو قصور میں پیداہوئے ۔ آپ نے 1983 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی ۔ آپ 2001-02 کے دوران ناظم تحصیل کونسل پتوکی رہے ۔ آپ 2002 میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں دو نیشنل اسمبلی سیٹوں این اے ۔141 اور این اے ۔142پر ممبر منتخب ہوئے اور 2002-07 کے دوران بطور رکن قومی اسمبلی اور بطور وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس خدمات سرانجام دیں ۔ آپ نے وزیراعظم اور صدر کے نمائندے کی حیثیت سے امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، سپین ، اٹلی کے سرکاری دورے کیے ۔ آپ ایک زمیندار ہیں جو 2008-13 اور 2013-18کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔ آپ 2018 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری   بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ آپ ایک شہرت یافتہ اور نامور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آپ کے والد گرامی مسلسل چار مرتبہ 1985-88، 1988-90، 1990-93 اور 1993-96 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور بطور وزیر مال ، وزیر جنگلات ،وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، وزیر صنعت ومنرل ڈویلپمنٹ اور 1995-96 کے دوران بطور وزیراعلیٰ پنجاب خدمات سرانجام دیں ۔ آپ کے بھائی سردار پرویز حسن 2002-07 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے ۔آپ کے چچا سردار عبدالحامد نکئی 1962-64 ،1965-69 اور 1985-88 کے دوران قومی اسمبلی کے رکن رہے ۔ آپ کے کزن سردار طالب حسین نکئی 1988-90، 1993-96، 2002-07، 2008-13 کے دوران قومی اسمبلی کے رکن رہے اور 2008-13 کے دوران بطور وفاقی وزیر ہاؤسنگ خدمات سرانجام دیتے رہے ۔

موجودہ پتہ

  1. 209-نیو منسٹر بلاک، پنجاب سول سیکریٹیریٹ، لاہور

دفتر :  042-99213108, 99213127

مستقل پتہ

  1. 470-ای، اقبال پارک، والٹن روڈ، لاھور کینٹ

موبائل :  0344-5500000

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
قومی اسمبلی پاکستان ایم این اے / وزیر مملکت 2002-2007
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 2008-2013
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 2013-2018

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات